وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او کے ذریعےاُڈیشہ کے ساحل سے سکھوئی -30 ایم کے – Iسےہوا سے سطح پر مارکرنے والے والے رُودرایم- IIمیزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا
Posted On:
29 MAY 2024 4:56PM by PIB Delhi
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)نے 29 مئی2024 کو تقریباً 11:30 بجے اُڈیشہ کے ساحل پر ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف)کےسکھوئی -30 ایم کے-Iپلیٹ فارم سےہوا سے زمین پر مار کرنے والے رُودرایم- IIمیزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔ اس اہم اڑان تجربے نے پروپلشن سسٹم اور کنٹرول و رہنمائی سے متعلق اعدادو شمار پر کھرا اترنے کے ساتھ تجربے کے تمام مقاصد کو پوارا کیا۔ اس میزائل تجربے کے دوران ہر سرگرمی کو آن –بورڈجہاز سمیت مختلف مقامات پر چاندی پور کے مربوط تجرباتی رینج کے ذریعے تعینات الیکٹرو-ا ٓپٹیکل سسٹم، ریڈار اور ٹیلی میٹری اسٹیشنوں جیسے رینج ٹریکنگ آلات کے توسط سے حاصل کئے گئے ڈاٹا سے تصدیق کی گئی ہے۔
رُودرایم- II سودیسی طور سے تیار کیاگیا ٹھوس ایندھن سے چلنے والا ہوا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم ہے، جو دشمن کے کئی طرح کے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے لیے ہوا سے سطح سے پر مار کرنے کے لیے اہل ہے۔ اس میزائل سسٹم میں دفاعی تحقیق و ترقیاتی ادارے (ڈی آر ڈی او)کی مختلف تجربہ گاہوں کے ذریعے تیار کی گئی جدید سودیسی تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے رُودرایم- IIکے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او ، ہندوستانی فضائیہ اور دفاعی صنعتی دنیا کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب تجربے نے مسلح افواج کے لیے طاقت میں اضافہ کرنے کی شکل میں رُودرایم- IIسسٹم کے رول کو طاقتور بنایا ہے۔
دفاعی تحقیق و ترقیاتی محکمے کے سیکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کامیاب کے ساتھ تجربہ کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او کی ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں اور تعاون کی ستائش کی ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7089)
(Release ID: 2022122)
Visitor Counter : 98