بجلی کی وزارت

آرای سی نے آؤٹ لک پلانیٹ سسٹینبلیٹی سمٹ ایوارڈ 2024 میں سسٹینبلیٹی چیمپئن –ایڈیٹرس چوئس ایوارڈ حاصل کیا ہے

Posted On: 29 MAY 2024 8:00AM by PIB Delhi

آر ای سی لمیٹڈایک مہارتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے جوبجلی کی وزارت کے تحت ہے اور ایک سرکردہ این بی ایف سی ، کو آؤٹ لک پلانیٹ سسٹینبلیٹی سمٹ ایوارڈ 2024 میں سسٹینبلیٹی چیمپئن –ایڈیٹرس چوئس ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ ایوارڈسے متعلق  تقریب کا انعقاد آؤٹ لک گروپ نے آئی آئی ٹی گوا کے تعاون سے کیا تھا۔

یہ ایوارڈآرای سی کے پائیداری کے اقدامات اور سرسبز مستقبل کی سمت پیش رفت کو آگے بڑھانے میں اس کی کوششوں کے عزم کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ ایوارڈ کارپوریشن کے پائیداری کے اقدامات کے اس عہد کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو ایک سرسبز مستقبل کی طرف رہنمائی کرتے ہیں ۔

آر ای سی کےممبئی دفتر کی سینئر جنرل منیجر محترمہ سارسوتی نے گوا میں منعقد ایک تقریب میں یہ  ایوارڈ حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RUCQ.jpg

آرای سی ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کو متحرک کرنے میں  پیش پیش رہا ہے۔ اس کے منصوبے صاف  ستھری توانائی کے ذرائع کی  سمت عالمی پیمانے پر اس کے تعلق سے زور دئے جانے کے ساتھ پیچیدہ طور سے منسلک ہیں، اورمذکورہ کمپنی ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کا سرکردہ فنانسر بننے کے لیے پرعزم ہے۔آرای سی پائیداری کے اقدامات میں نمایاں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے، جیسا کہ قابل تجدید توانائی کے تحت تقریباً 38,971 کروڑ روپےکے اس کے موجودہ لون پورٹ فولیو سے ظاہر ہوتا ہے۔ اس نے سال 2030 تک تقریباً 10 لاکھ کروڑ کی متوقع قرض کاتقریباً 30 فیصد تک قابل تجدید ذرائع کے مرکب کو بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

آؤٹ لک پلانیٹ سسٹینبلیٹی سمٹ اینڈ ایوارڈ ایک نمایاں پلیٹ فارم ہے جو صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، اور پائیداری کی حمایت کرنے والوں اور پائیداری کےطریقوں میں عمدگی کو فروغ دینے کے لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرتا ہے۔ اس سال کے سربراہ اجلاس میں بصیرت انگیز بات چیت، اختراعی نوعیت کے خیالات، اور پائیداری کے لیے مخصوص تنظیموں کی نمایاں کامیابیوں کو تسلیم کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZN6J.jpg

آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں

آر ای سی ایک ’مہارتنا‘ کمپنی ہے جو بھارتی حکومت کی بجلی کی وزارت کے  انتظامی کنٹرول کے تحت ہے، اورآر بی آئی کے ساتھ غیر بینکنگ فنانس کمپنی (این بی ایف سی)، پبلک فنانشل انسٹی ٹیوشن (پی ایف آئی) اور انفراسٹرکچر فنانسنگ کمپنی (آئی ایف سی) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔آرای سی بجلی سے متعلق پورے بنیادی ڈھانچے   کے سیکٹر کو فنانس کر رہا ہے جس میں  بجلی پیدا کرنا،بجلی کی ترسیل ، اس کی تقسیم کاری ، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری اسٹوریج، پمپ اسٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس شامل ہیں۔ابھی حال ہی میں،آر ای سی لمیٹڈ نے سڑکوں اور قومی شاہراہوں، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی بنیادی ڈھانچے (تعلیمی ادارے، اسپتال)، بندرگاہوں اور الیکٹرو مکینیکل (ای اینڈ ایم) کے کاموں پر مشتمل  غیر بجلی کاری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اسٹیل اور ریفائنری جیسے دیگر مختلف شعبوں میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔آر ای سی لمیٹڈ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کی تخلیق کے لیے ریاستی، مرکزی اور نجی کمپنیوں کو مختلف میچورٹی کے قرضے فراہم کرتا ہے۔

آر ای سی لمیٹڈ بجلی کے شعبے کے لیے حکومت کی اہم  اسکیموں میں  اہمیت کی حامل کلیدی  شراکت داری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ)، دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) اور قومی بجلی فنڈ کے لیے ایک مجاز ایجنسی رہی ہے۔ (این ای ایف) اسکیم جس کے نتیجے میں ملک میں آخری میل تقسیم کے نظام کو مضبوط بنایا گیا، 100فیصد گاؤں کی بجلی کاری کی گئی اور گھریلو بجلی کی فراہمی کی گئی۔آر ای سی کو کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بھی نوڈل ایجنسی بنا دیا گیا ہے تاکہ اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) پر عمل کیا جاسکے۔ آر ای سی کو پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔آر ای سی کی لون بُک میں 5.09 لاکھ کروڑروپے ہیں اور  31 مارچ 2024 تک اس کی خالص مالیت  68,783 کروڑروپے  تھی۔

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7079



(Release ID: 2022025) Visitor Counter : 34