وزارت دفاع

مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے بے مثال تال میل کی بدولت مغربی بنگال کے ساحل پر سائیکلون ریمل سے انسانی زندگیوں اور املاک کی تباہی کو روکا جاسکا ہے

Posted On: 28 MAY 2024 11:54AM by PIB Delhi

بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے شدید سمندری  طوفان (ایس سی ایس) ’ریمل‘ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لیے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔یہ  سمندری طوفان جو 22 مئی کو ایک کم دباؤ والے علاقے کے طور پر شروع ہوا تھا اور مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلوں پر 26-27 مئی کی درمیانی شب کوپہنچنے سے پہلے، تیزی  کے ساتھ ایس سی ایس میں تبدیل ہوگیا تھا۔

کوسٹ گارڈ ریجن (شمال-مشرق) کے ہیڈ کوارٹر نے پیشگی اقدامات شروع کیے اور مختلف مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کو یقینی بنایا، جس کے نتیجے میں سمندر میں جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور صورت حال کو مؤثر طریقے سے سنبھالاگیا۔طوفان کی آمد کے پیش نظر،آئی سی جی نے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور ساحل پر مبنی نگرانی کے نظام کو تعینات کیا تاکہ طوفان کے راستے سے پورے تجارتی بیڑے تک  کی فعال نگرانی اور اسٹریٹجک موڑ کو یقینی بنایا جا سکا۔ ہلدیہ اور پارا دیپ میں آئی سی جی کے ریموٹ آپریٹنگ اسٹیشنوں سے بروقت الرٹ نشر کیے گئے، ماہی گیری میں کام آنے والی کشتیوں اور تجارتی جہازوں کو منتقل کرنے کے لیے خبردار کیا گیا۔

ایس سی ایس کے پہنچنے کے بعدآئی سی جی جہاز وراڈکو فوری طور پر پارا دیپ سے سمندری طوفان کے بعد کا جائزہ لینے کے لیے روانہ کیا۔مزیدیہ کہ دو آئی سی جی ڈورنیئر طیارے بھونیشور سے روانہ ہوئے اور ان ڈونیئر طیاروں نے شمالی خلیج بنگال میں جامع نگرانی کا کام انجام دیا۔

*****

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7066



(Release ID: 2021894) Visitor Counter : 49