مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی مواصلات محکمے اور وزارت داخلہ کی ایس ایم ایس کے ذریعہ دھوکہ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی
Posted On:
27 MAY 2024 3:54PM by PIB Delhi
ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) نے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے ساتھ مل کر شہریوں کو سنچار ساتھی اقدام کے ذریعہ امکانی ایس ایم ایس دھوکہ بازی سے محفوظ رکھنے کے لئے فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔
انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر(چودہ سی)، ایم ایچ اے نے سائبر کرائم کا ارتکاب کرنے کے لئے جعلی مواصلات بھجنے کی خاطر آٹھ ایس ایم ایس ہیڈرز کے غلط استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرائی ہیں۔
ڈی او ٹی نے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں:۔
- یہ پتہ چلایا گیا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں ان آٹھ ہیڈرز کا استعمال کرتے ہوئے دس ہزار سے زیادہ جعلی میسج بھیجے گئے۔
- ان آٹھ آئی اے ایس ہیڈرز کی ملکیت والے خاص لوگوں یا تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا گیا ۔
- ان افراد وار اوروں کی ملکیت والے تمام 736 ایس ایم ایس ہیڈرز اور 1522 ایس ایم ایس متن کو بلیک لسٹ کیا گیا۔
- ان اہم افراد اداروں کو ایس ایم ایس ہیڈرز یا متن کو اب کسی بھی ٹیلی کوم آپریٹر کے ذریعہ بھیجنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
ٹیلی مارکٹنگ ایس ایم ایس/کال کے بارے میں
- ٹیلی مارکٹنگ کے لئے موبائل نمبر پر امتناع: ٹیلی مارکٹنگ کی سرگرمیوں کے لئے موبائل نمبر کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی صارف اپنے موبائل نمبر کو پروموشنل مسیج بھیجنے کے لئے استعمال کرے گا تو پہلی شکایت پر ہی اس کا کنکشن منقطع کردیا جائے گا اور اس کا نام اور ایڈریس دو کے لئے بلیک لسٹ ہوجائے گا۔
- ٹیلی مارکٹنگ کال کی نشاندہی : ٹیلی مارکٹنگ کال کو ان کے پرفیکس کے ذریعہ پہنچایا جاسکتا ہے۔ ٹیلی مارکٹنگ کے لئے 180، 140 اور دس عددی نمبر کی اجازت نہیں ہے۔
- دھوکہ بازی کی اطلاع دیناـ اسپیچ کی اطلاع دینے کے لئے 1909 ڈائل کریں یا ڈی این ڈی سروس استعمال کریں۔
*****
U.No:7054
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2021829)
Visitor Counter : 55