نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ  نے ملک میں فٹنس کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا


ہمارے روایتی ادویاتی نظاموں میں سائنس، فلسفہ اور روحانیت کا بہترین امتزاج ہے – نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے پنچایت سطح پر دواؤں اور جڑی بوٹیوں کے پودوں کو فروغ دینے کی اپیل کی

نائب صدر جمہوریہ نے کارپوریٹ لیڈروں پر زور دیا کہ وہ سی ایس آر کے ذریعہ تحقیق اور ترقی کو فروغ دیں

ہمیشہ سیکھتے رہیں؛ یہ زندگی بھر کا عمل ہے – نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے طلباء  سے کہا ، خدمت، نہ کہ مالیاتی تحفظات،  آپ کا بنیادی نصب العین ہونا چاہیے 

نائب صدر جمہوریہ نے آئی سی ایم آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل میڈیسن (این آئی ٹی ایم)، بیلگاوی کے 18ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا

نائب صدر جمہوریہ نے کے ایل ای  اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (کے اے ایچ ای آر)، بیلگاوی کے 14ویں کانووکیشن سے خطاب کیا

Posted On: 27 MAY 2024 3:10PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج ملک میں فٹنس کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہر ہندوستانی تندرست اور صحت مند ہو اور 2047 کے ہندوستان کے وکست بھارت کی سمت میں مثبت تعاون پیش کر سکے ۔

آج کرناٹک میں آئی سی ایم آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل میڈیسن (این آئی ٹی ایم)، بیلگاوی کے 18 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدرجمہوریہ  نے صحت کی بات کرتے ہوئے "جو پہلے سے ہمارے علم، ہماری حکمت میں شامل ہے" پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہندوستان کی روایتی ادویات کی بھرپور ٹیپسٹری، جس میں آیوروید، سدھا، یونانی اور یوگا شامل ہیں، ہمارے آباؤ اجداد کی گہری دانشمندی کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا، "ان میں سائنس، فلسفہ اور روحانیت کا بہترین امتزاج ہے، جو دماغ، جسم، روح اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ توازن پر زور دیتے ہیں۔

آنے والی نسلوں کے لیے ہماری حیاتیاتی تنوع اور روایتی علم کی حفاظت کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، نائب صدرجمہوریہ  دھنکھڑنے ملک کو صحت سے متعلق آگاہی پیدا  کرنے کے لیے ہر گاؤں کو نیک کام میں شامل کرنے پر زور دیا۔   انہوں نے مزید کہا "میں پنچایت کی سطح پر بھی اپیل کروں گا، ہمیں دواؤں اور جڑی بوٹیوں کے پودوں پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ دن کے اختتام پر پودےہمیں ہماری بنیادی ضرورت کو فراہم کرنے کے لیے ایک لیبارٹری میں تبدیل ہو جائیں گے ‘‘۔

جدید دور کی بہت سی بیماریوں کے سستے حل کی سمت کام کرنے کے لیےاین آئی ٹی ایم کے محققین کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کارپوریٹ اور عوامی رہنماؤں سے تحقیق اور ترقی کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا "براہ کرم آگے آئیں؛ تحقیق، ترقی، اختراعات اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے اپنے سی ایس آر  کا استعمال کریں۔ وہ ہمارے لیے  بہت اچھا کریں گے۔"

ڈاکٹر (محترمہ) سدیش دھنکھڑ، کرناٹک کے گورنرجناب تھاور چند گہلوت، ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری ڈی ایچ آر اور ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ایم آر، محترمہ انو ناگر، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ایچ آر، ڈاکٹر سبرنا رائے، ڈائرکٹر، این آئی ٹی ایم، فیکلٹی، طلباء اور دیگر معززین موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ کا کے ایل ای اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (کے اے ایچ ای آر) کے 14ویں کانووکیشن سے خطاب

این آئی ٹی ایم کی تقریب کے بعد، نائب صدرجمہوریہ  نے کے ایل ای  اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ،  بیلگاوی میں کانووکیشن سے خطاب کیا۔

کانووکیشن کو ہر طالب علم اور استاد کی زندگی میں ایک سنگ میل اور ناقابل فراموش لمحہ قرار دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے طلباء سے کہا کہ وہ کبھی بھی سیکھنا بند نہ کریں۔ انہوں نے کہا "یہ ایک افسانہ ہے کہ جب آپ ڈگری حاصل کرتے ہیں تو سیکھنا بند ہوجاتا ہے۔ ہمیشہ سیکھتے رہیں؛ اسے آپ کا سب سے مستحکم ساتھی ہونا چاہیے" ۔

طلباء کو ہمیشہ قوم کو اولین رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے، انہوں نے ان پر زور دیا کہ مالی تحفظات سے قطع نظربڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت کرنا چاہیے ۔انہوں نے بتایا  "مالی تحفظات بعد کا مرحلہ لینا ہوگا۔ خدمت  آپ کا بنیادی نصب العین ہونا چاہیے‘‘۔

ہماری صدیوں پرانی تہذیب کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ کوئی دوسرا ملک ہماری تہذیبی اقدار کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا "اس وقت، بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ ہماراقدم پائیداری اور پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کی سمت میں رواں دواں ہے،‘‘ ۔

فارغ التحصیل طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کی اعلیٰ تعلیمی قابلیت ملک کا اثاثہ ہوگی اور انہیں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا اٹوٹ حصہ بنائے گی۔ طالب علموں پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ  وہ وکست بھارت@ 2047 کے لیے بڑی تبدیلی کے متحرک کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہندوستان اپنی ماضی کی شان کو دوبارہ حاصل کرے اور سال 2047 تک دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک بن جائے۔

نائب صدر جمہوریہ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ناکامی سے نہ گھبرائیں اور سماج کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں۔

اس موقع پر کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، ڈاکٹر پربھاکر کورے، چانسلر، کے اے ایچ ای آر، پروفیسر (ڈاکٹر) نتن ایم گنگانے، کے ایچ ای آر کے وائس چانسلر، فیکلٹی، عملہ، فارغ التحصیل طلباء اور ان کے والدین موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7052

 



(Release ID: 2021810) Visitor Counter : 31