مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

حکومت نے ہندوستانی موبائل نمبر دکھانے والی موصول ہونے والی بین الاقوامی جعلی کالوں کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں

Posted On: 26 MAY 2024 12:37PM by PIB Delhi

یہ اطلاع دی گئی ہے کہ دھوکے، باز بین الاقوامی جعلی کالیں کر رہے ہیں جس میں ہندوستانی شہریوں کو ہندوستانی موبائل نمبر دکھائے جاتے ہیں اور سائبر کرائم اور مالی فراڈ کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ بظاہر یہ کالیں ہندوستان کے اندر شروع ہوتی ہیں لیکنیہ کالیں، کالنگ لائن شناخت (سی ایل آئی) میں ہیرا پھیری کرکے بیرون ملک سے سائبر مجرموں کے ذریعہ کی جارہی ہیں۔ جعلی ڈیجیٹل گرفتاریوں، فیڈایکس گھوٹالوں، کورئیر میں منشیات/نشہ آور اشیاء، حکومت اور پولیس حکام کے طور پر نقالی، ڈی او ٹی/ٹی آر اے آئی کے اہلکاروں کی طرف سے موبائل نمبروں کے منقطع ہونے وغیرہ کے حالیہ واقعات میں ایسی بین الاقوامی جعلی کالوں کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

لہذا، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) نے ایسی موصول شدہ بین الاقوامی جعلی کالوں کو کسی بھی ہندوستانی ٹیلی کام سبسکرائبر تک پہنچنے سے شناخت کرنے اور بلاک کرنے کے لیے ایک نظام وضع کیا ہے۔ اب ایسی آنے والی بین الاقوامی جعلی کالوں کو بلاک کرنے کے لیے ٹی ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ہندوستانی لینڈ لائن نمبروں پر موصول ہونے والی بین الاقوامی جعلی کالوں کو پہلے ہی ٹی ایس پیز کے ذریعہ ڈی او ٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق بلاک کیا جا رہا ہے۔

چونکہ صارفین کی حفاظت اور تحفظ ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کا ایک لازمی حصہ ہے، اس لیے ٹیلی کام صارفین کی حفاظت کے لیے ڈی او ٹی نے پہلے ہی کئی اقدامات کیے ہیں جن میں سٹیزن سنٹرک سنچار ساتھی پورٹل (https://sancharsaathi.gov.in/) شامل ہیں۔

بہترین کوششوں کے باوجود، اب بھی کچھ دھوکہ باز ہو سکتے ہیں جو دوسرے ذرائع سے کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ایسی کالوں کے لیے، آپ Sanchar Sathi پر Chakshu سہولت پر اس طرح کے مشتبہ فراڈ مواصلات کی اطلاع دے کر ہر ایک کی مدد کر سکتے ہیں۔

*****

ش ح۔ش ت۔ج

Uno-7040



(Release ID: 2021688) Visitor Counter : 45