نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا ووٹ ڈالا اور ہر کسی سے اپیل كی كہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں


"ووٹ دینا ہمارا فرض بھی ہے اور حق بھی" - نائب صدر

ہندوستان دنیا کی سب سے متحرک، فعال اور موثر جمہوریت ہے - نائب صدر

Posted On: 25 MAY 2024 12:10PM by PIB Delhi

نائب صدر جنابِ جگدیپ دھنکھر اور ڈاکٹر سدیش دھنکھر نے آج نئی دہلی میں سی پی ڈبلیو ڈی سروس سینٹر واقع نارتھ ایونیو میں بنائے گئے پولنگ بوتھ پر 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے ووٹ ڈالے۔

اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد جناب دھنکھر نے کہا کہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں "ووٹ دینا ہمارا فرض بھی ہے اور حق بھی"۔

ہندوستان کو "نہایت متحرک، فعال اور موثر جمہوریت" قرار دیتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ "بھارت دنیا کے لیے ایک مثال ہے" اسی كے ساتھ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنا آئینی فرض پورا کریں۔

**************

U.No:7026

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 2021593) Visitor Counter : 43