وزارت اطلاعات ونشریات

ایف ٹی آئی آئی کے طالب علم نے 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ’لا سینیف‘ ایوارڈ جیتا


ایف ٹی آئی آئی کے طالب علم چدانند ایس نائک (ڈائریکٹر) کی فلم "سن فلورس وی  د فرسٹ ون ٹو نو " اور ان کی ٹیم کانس میں چمک رہی ہے

'75 کریٹیو مائنڈس آف ٹومورو' میں سے  ایک چدانند ایس نائک اور 2022 بیچ کے ایف ٹی آئی آئی طالب علم

Posted On: 24 MAY 2024 3:15PM by PIB Delhi

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کے ایک طالب علم چدانند نائک کی کورس کی اختتامی فلم  "سن فلورس وی  د فرسٹ ون ٹو نو " کو فرانس میں 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین مختصرفلم کے لیے کانس لا سینیف ایوارڈ ملا ہے۔ فاتح کا باضابطہ طور پر اعلان 23 مئی 2024 کو فیسٹیول میں کیا گیا جہاں اسٹوڈنٹ ڈائریکٹر جناب چدانند نائک نے ایوارڈ وصول کیا۔

فلم کو چدانند ایس نائک نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس کی شوٹنگ سورج ٹھاکر نے کی ہے، منوج وی نے ایڈیٹنگ کی ہے اور آواز ابھیشیک کدم نے دی ہے۔

یہ ہندوستانی سنیما کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہندوستانی فلمیں بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہی ہیں، خاص طور پر ایف ٹی آئی آئی نے گزشتہ چند سالوں میں فیسٹیول میں اپنے طلباء کی فلموں کی نمائش کے ساتھ کانس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ موجودہ پہچان ایف ٹی آئی آئی کے طالب علم کی ایک اور فلم'کیٹ ڈوگ' کو 73 ویں کانس میں ایوارڈ جیتنے کے چار سال بعد ملی ہے۔ 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں مختلف زمروں میں ہندوستان سے متعدد اندراجات دیکھنے کو ملے۔ ایف ٹی آئی آئی کے بہت سے سابق طلباء جیسے پائل کپاڈیہ، میسم علی، سنتوش سیون، چدانند ایس نائک اور ان کی ٹیم کو اس سال کے کانز میں پہچان ملی ہے۔

"سن فلورس وی  د فرسٹ ون ٹو نو "  ایک بوڑھی عورت کی کہانی ہے جو گاؤں کا مرغاچرا لیتی ہے، جس نے کمیونٹی کو بگاڑ میں ڈال دیا ہے۔ مرغے کو واپس لانے کے لیے، بوڑھی عورت کے خاندان کو جلاوطن کرنے کے لیے ایک پیشین گوئی کی جاتی ہے۔

یہ ایف ٹی آئی آئی فلم ٹی وی ونگ کے ایک سالہ پروگرام کی پروڈکشن ہے جہاں مختلف شعبوں کے چار طلباء یعنی ڈائریکشن، الیکٹرانک سنیماٹوگرافی، ایڈیٹنگ، ساؤنڈ نے سال کے آخر میں مربوط مشق کے طور پر ایک پروجیکٹ کے لیے مل کر کام کیا۔ فلم کی ہدایت کاری چدانند ایس نائک نے کی ہے، جس کی شوٹنگ سورج ٹھاکر نے کی ہے، اسے منوج وی نے ایڈٹ کیا ہے اور آواز ابھیشیک کدم نے دی ہے۔ ان طلباء نے اپنے آخری سال کی مربوط مشق کے حصے کے طور پر فلم پر کام کیا اور 2023 میں ایف ٹی آئی آئی سے فارغ التحصیل ہوئے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ایف ٹی آئی آئی کے ایک سالہ ٹیلی ویژن کورس کے طالب علم کی فلم کا انتخاب کیا گیا ہے اور باوقار کانز فلم فیسٹیول میں جیتا گیا ہے۔ 2022 میں ایف ٹی آئی آئی میں شامل ہونے سے پہلے، چدانند ایس نائک کو 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) میں 75 تخلیقی ذہنوں میں سے ایک کے طور پر بھی منتخب کیا گیا تھا، جو سنیما کے میدان میں ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کو پہچاننے اور ان کی مدد کرنے کے لیےوزارت اطلاعات و نشریات کی ایک پہل ہے۔

ایف ٹی آئی آئی کے صدرجناب شری آر مادھون نے فلم کی پوری اسٹوڈنٹ یونٹ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مسٹر چدانند نائک اور "سن فلورس وی  د فرسٹ ون ٹو نو "  کی پوری ٹیم کو اس انتہائی باوقار اعزاز کے لیے مبارکباد۔ خدا کرے کہ یہ  نہ صرف ایک شاندار کیریئر کا آغاز ہو جس میں بہت ساری غیر معمولی پہچان اور محبت شامل ہے بلکہ اس طرح کے عالمی معیار کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایف ٹی آئی آئی کے تمام عملے اور انتظامیہ کے لیے ایک بڑی خوشی اور احترام کا مقام ہے۔‘‘

'کا سینیف' فیسٹیول کا ایک آفیشل سیکشن ہے جس کا مقصد نئی صلاحیت کی حوصلہ افزائی کرنا اور دنیا بھر کے فلم اسکولوں کی فلموں کو پہچان دینا ہے۔ یہ فلم 18 شارٹس (14 لائیو ایکشن اور 4 اینی میٹڈ فلمیں) میں سے تھی جسے پوری دنیا کے 555 فلمی اسکولوں کی جانب سے جمع کرائی گئی کل 2,263 فلموں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

ایف ٹی آئی آئی کی منفرد درس گاہ اور سنیما اور ٹیلی ویژن کے میدان میں تعلیم کے لیے پریکٹس پر مبنی سیکھنے کے نقطہ نظر پر توجہ کے نتیجے میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اور اس کے سابق طلباء نے گزشتہ برسوں میں مختلف قومی اور بین الاقوامی فلمی میلوں میں پذیرائی حاصل کیں۔ اس باوقار ایوارڈ کا استقبال ہندوستانی سنیما کے لیے ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ،دنیا کے بہترین فلمی اسکولوں میں سرفہرست ہے اور آج ہندوستان کواس پر  فخر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R0ZD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G5I4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00478PQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R2V7.jpg ۔https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051Z60.jpg   https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ELUS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007J090.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0084KIF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009DREU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010HVFE.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011QEJY.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012YGGG.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01340P1.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014EGNE.png

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7016



(Release ID: 2021513) Visitor Counter : 40