بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی کوصلاحیت کی ترقی کے لیے عالمی سطح پر پہچان ملی، اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈز 2024 میں تیسرا مقام حاصل کیا


این ٹی پی سی گزشتہ آٹھ برسوں میں سات بار ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد پی ایس یو بن گئی ہے

Posted On: 22 MAY 2024 12:13PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی نےاے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈ2024 میں عالمی سطح پر تیسرا رینک حاصل کرکے ایک متاثر کن سنگ میل حاصل کیا ہے، یہ تمام ہندوستانی کمپنیوں میں سب سے اونچی درجہ بندی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ این ٹی پی سی واحد  پی ایس یو ہے جس نے پچھلے آٹھ برسوں میں سات بار یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 21 مئی 2024 کو نیو اورلینز، یو ایس اے میں منعقدہ ایک تقریب میں سی جی ایم (اسٹرٹیجک ایچ آر اورٹیلنٹ مینجمنٹ )،پی ٹی پی سی، محترمہ رچنا سنگھ بھل نے یہ اعزاز قبول کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00143FS.jpg

 

اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈز، جو ایسوسی ایشن فار ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ (اے ٹی ڈی)،یو ایس اے کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں، تعلیم و ترقی (ایل اینڈ ڈی) کے شعبے میں سب سے  باوقاربین الاقوامی اعزازات میں سے ایک ہے۔یہ ان تنظیموں کو اعزاز دیتا ہے جو ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کو ایک اسٹریٹجک کاروباری وسیلے کے طور پر بروئے کار لاتی ہیں اور ملازمین کی ترقی کے موثر طریقوں کے ذریعے انٹرپرائز کی وسیع کامیابی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ درجہ بندی کا تعین ایک سخت تشخیص اورجائزے کے عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے جو اعلیٰ دیانت اور عالمی شہرت کے حامل بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

یہ کامیابی بین الاقوامی سطح پر ایچ آر ڈومین میں این ٹی پی سی کی غیر معمولی کارکردگی کو نمایاں کرتی ہے۔ اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈ این ٹی پی سی کے شاندارتعلیم و ترقی کے طریقوں اور اس کی عمدگی کی انتھک جستجو کا ثبوت ہے۔کمپنی نے تعلیم و ترقی کی طرف توجہ مرکوز کی ہے، ٹیکنالوجی اور اختراع کو اپنایا ہے، صنعت کے معیارات مرتب کیے ہیں، سیکھنے کے مواقع کو آسان بنایا ہے، اور مسلسل سیکھنے کی ثقافت کو فروغ دیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HYFH.jpg

 

*********

 

 (ش ح۔ س ب۔م ش)

U-6990



(Release ID: 2021287) Visitor Counter : 34