بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ’میری ٹائم میں خواتین ‘کا عالمی دن منایا

Posted On: 18 MAY 2024 6:50PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) نے آج نئی دہلی میں ’میری ٹائم میں خواتین ‘کا بین الاقوامی دن منایا، جس میں خواتین سی فیئررز کی اہم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس سال کا موضوع ’’محفوظ افق: میری ٹائم سیفٹی کے مستقبل کی تشکیل میں خواتین‘‘ سمندری شعبے میں خواتین کی حفاظت اور سلامتی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

تقریب کے دوران مختلف میرین انسٹی ٹیوٹس سے تعلق رکھنے والی 27 خواتین سی فیئررزنے جو میری ٹائم فیلڈ میں مختلف ڈگریاں حاصل کر رہی ہیں اور اس شعبے سے تعلق رکھنے والے کچھ پیشہ ور افراد کو میری ٹائم انڈسٹری میں ان کی لگن اور نمایاں خدمات پر سراہا گیا۔ یہ خواتین روایتی طور پر مردوں کے غلبے والے میدان میں پھلنے پھولنے کے لیے درکار طاقت اور لچک کی مثال ہیں، اور ان کی کامیابیاں میری ٹائم میں خواتین کی آنے والی نسلوں کے لیے راہ ہموار کر رہی ہیں۔

سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن نے کہا کہ "میری ٹائم میں خواتین کے اس بین الاقوامی دن پر ہم میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی لگن اور مہارت اہم ہے کیونکہ ہم زیادہ پائیدار اور منصفانہ مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں رکاوٹوں کو توڑنا اور اس صنعت میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ مل کر ہم ایک متوازن، متنوع اور خوشحال میری ٹائم کمیونٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ "اس سال کا موضوع ، محفوظ افق: میری ٹائم سیفٹی کے مستقبل کی تشکیل میں خواتین " سمندری حفاظت پر خواتین کے اہم اثرات پر زور دیتا ہے۔ یہ صنعت کے اندر سلامتی کی اہم اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانے اور سمندر میں زندگیوں کے تحفظ میں خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

تقریب میں پائیدار مستقبل کے لیے ایک اہم ستون کے طور پر صنفی مساوات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ، جیسا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے پائیدار ترقیاتی ہدف 5 میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ایم او پی ایس ڈبلیو انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) اور صنعت کے دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ تعاون سمیت مختلف اقدامات اور شراکت داریوں کے ذریعے میری ٹائم میں خواتین کی حمایت اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

گذشتہ 9 سالوں میں سی فیئررز کی تعداد میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں فعال بھارتی بحری جہازوں کی کل تعداد 117،090 تھی جو 2023 میں بڑھ کر 280،000 ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ نے 2014 میں تقریبا 1،699 خواتین سی فیئررز کا اندراج کیا تھا جو اب 2023 میں بڑھ کر 10،440 ہو گیا ہے جو رجسٹرڈ خواتین انڈین سی فیئررز میں 514 فیصد اضافہ ہے۔ فی الحال 15.05.2024 تک رجسٹرڈ خواتین سی فیئررز کی کل تعداد 13371 ہے جبکہ 31.12.2023 تک فعال خواتین سی فیئررز کی تعداد 4770 ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6958



(Release ID: 2021045) Visitor Counter : 36