مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات محکمے نے ‘‘ سنگم اقدام: بنیادی ڈھانچے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے کاپلٹ’’ کے لئے پہلے مرحلے کے شرکاء کا اعلان کیا


ڈی او ٹی کی ‘‘سنگم اقدام’’ کے لئے ہر طرف سے زبردست ستائش: اب تک 144 شرکاء  منتخب

ممتاز تکنیکی کمپنیوں کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی کایا پلٹ کے اقدامات تجویز کئے گئے

تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 25 جون 2024 کیاگیا

Posted On: 15 MAY 2024 5:26PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات محکمے (ڈی او ٹی) نے زبردست کایا پلٹ والے سنگم اقدام کے پہلے مرحلے کے شرکاء کا اعلان کیا۔ یہ اقدام مصنوعی  ذہانت کےاستعمال سے متعلق ہے۔ 15 فروری 2024 کو شروع کئے گئے اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل دوہری ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کرکے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی میں کایا پلٹ کرنا ہے۔ مکمل جانکاری کے لئے وزٹ کریں

https://sangam.sancharsaathi.gov.in/

زبردست ردعمل

سنگم اقدام پر ایکسپریشن آف  انٹریسٹ (ای او آئی) کے تحت ایک سو بارہ تنظیموں اور 32 افراد نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جس میں بڑی صنعتیں، اختراعی اسٹارٹ اپس اور ممتاز تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ شرکاء کی مکمل فہرست یہاں دستیاب ہے:

https://sangam.sancharsaathi.gov.in/selected-participants

جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

ہر طرف سے اتنی زیادہ دلچسپی کے اظہار اور وسیع تر شرکت کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ڈی او ٹی نے ای او آئی جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 25 جون 2024 کر دی ہے۔

ایوالونگ یوز معاملوں کی فہرست

ایکسپریشن آف انٹریسٹ (ای او آئی) کے جواب میں مختلف النوع استعمال کے معاملے وصول ہوئے ہیں، جس سے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں پیچیدہ آزمائشوں اور مواقع کا پتہ چلتا ہے۔ شرکاء کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس ایوالونگ لسٹ میں حصہ لیتے ہوئے متعلقہ ڈیٹا اور رائے کو یہاں شیئر کریں۔

https://sangam.sancharsaathi.gov.in/selected-participants

آنے والے نیٹ ورکنگ پروگرام

ڈی او ٹی جلد ہی سنگم اقدام کے تحت ٹیسٹ ورکنگ پروگراموں کا اعلان کرے گا، جن کا مقصد استعمال معاملات سے متعلق مختلف پہلوؤں اور معلومات کو شیئر کرنا، شراکت داری کا قیام اور کھوج کرنا ہے۔

تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے  کی دیگر تفصیلات سے باخبر رہنے کے لئے سنگم ویب سائٹ پر جائیں۔

https://sangam.sancharsaathi.gov.in/selected-participants

 

سنگم اور اس کے پروگراموں کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لئے لنک درج ذیل ہیں۔

 

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2006275

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2011745

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2013083

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2013934

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2015030

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2020718) Visitor Counter : 82


Read this release in: Tamil , Telugu , English , Hindi