محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف اونے ‘زندگی میں آسانی’ کو بڑھایا: دعوے کے تصفیہ کے لیے سروس ڈیلیوری کے وقت کو کم کیا


ای پی ایف اونے دعوے کےتصفیے کے خودکارطریقہ کے لیے حدوں میں اضافہ کیا

ای پی ایف اونے تعلیم،شادی اوررہائش کے لیے دعوے کےخودکار تصفیہ کو متعارف کرایا

Posted On: 13 MAY 2024 6:58PM by PIB Delhi

جناب انیرودھ پرساد نے 9 مئی 2024 کو پیراجے 68 کے تحت بیماری کے لیے پیشگی درخواست دی تھی۔اس کا پیشگی دعویٰ 3 دن کے اندر11 مئی 2024 کو 92,143 ادا کردیا گیا تھا۔ ای پی ایف او میں جناب انیرودھ پرساد جیسی کئی کہانیاں ہیں۔

اپنے کروڑوں ارکان کے لیے زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے لیے ای پی ایف او نے اب تعلیم، شادی اور رہائش کے مقصد کے لیے پیشگی دعووں کا آٹو موڈ سیٹلمنٹ متعارف کرایا ہے۔ ای پی ایف او نے ایک دعووں کا خودکارحل متعارف کرایا ہے،جہاں دعوے پر بغیر کسی انسانی مداخلت کے آئی ٹی سسٹم کے ذریعہ خود بخود کارروائی کی جاتی ہے۔

دعویٰ کے تصفیے کا آٹو موڈ اپریل 2020 میں بیماری کے لیے پیشگی مقصد کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ اب اس حدکو بڑھا کر 1,00,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران تقریباً 2.25 کروڑ ممبران اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی امید ہے۔

مالی سال24-2023کے دوران ای پی ایف او نے تقریباً 4.45 کروڑ دعووں کا تصفیہ کیا،جن میں سے 60 فیصد (2.84 کروڑ) سے زیادہ دعوے پیشگی دعوے تھے۔ سال کے دوران نمٹائے گئے کل پیشگی دعووں میں سے تقریباً 89.52 لاکھ دعوے آٹو موڈ کا استعمال کرتے ہوئے نمٹائے گئے۔

‘‘زندگی گزارنے میں آسانی’’ کے لیے دعوے کے خود کار حل کو اب ای پی ایف اسکیم، 1952 کے پیرا کے 68 (تعلیم اور شادی کا مقصد)اوربی 68 (ہاؤسنگ مقصد) کے تحت تمام دعووں کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 50000 روپے کی حدکو پہلے سے بڑھاکر دوگنا 1,00,000 روپے کر دیا گیا ہے۔اس اقدام سے ای پی ایف او کے لاکھوں ممبران کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

خودکار ادائیگی میں پوراعمل آئی ٹی سسٹم پر مبنی ہے،انسانی مداخلت کو ختم کردیا گیا ہے۔ کے وائی سی اہلیت اور بینک کی توثیق کے ساتھ کسی بھی دعوے پر خود بخود آئی ٹی ٹولز کے ذریعے ادائیگی کے لیے کارروائی کی جاتی ہے۔اس کے نتیجے میں، اس طرح کی پیش قدمی کے لیے دعوے کے تصفیہ کا وقفہ 10 دن سے4-3 دن کے اندر نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔وہ دعوی جو سسٹم ے ذریعہ توثیق نہیں کیا جاتا ہے وہ واپس یا مسترد نہیں کیا جاتا ہے۔ وہ مزید جانچ پڑتال اور منظوری کے دوسرے درجے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

ہاؤسنگ، شادی اورتعلیم کے مقاصد کے لیے خودکار دعویٰ کے دائرہ کار میں توسیع کے ساتھ ساتھ اضافہ بہت سے اراکین کو کم سے کم مدت کے اندر اپنے فنڈز حاصل کرنے میں براہ راست مدد کرے گا،جس سے انہیں اپنی تعلیم، شادی، یا رہائش کی ضروریات فوری طور پر پورا کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

6 مئی 2024 کو اسے پورے ہندوستان میں متعارف کرایا گیا اور اس کے بعد سے اس پہل کے ذریعے ای پی ایف او نے تیز رفتار سروس فراہم کرکے 45.95 کروڑ روپے کے 13,011 معاملات کو منظور کیا ہے۔

************

 

ش ح۔م ع ۔ن ع

 (U: 6882)



(Release ID: 2020472) Visitor Counter : 41