وزارت دفاع

پہلے ٹریننگ اسکواڈرن (فرسٹ ٹی ایس) پر 106 زیر تربیت آفیسروں کے لئے مربوط کورس (آئی او ٹی سی) کی سمندری تربیت

Posted On: 12 MAY 2024 5:31PM by PIB Delhi

سخت سمندری تربیت کی تکمیل پر 106 زیر تربیت آفیسروں کے لئے مربوط کورس (آئی او ٹی سی) کے لیے 09 مئی 24 کو فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن (فرسٹ ٹی ایس) کے لیے ایک اختتامی عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ وائس ایڈمرل وی سری نواس، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، جنوبی بحری کمانڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فرسٹ ٹی ایس کے پورٹلز سے 99 سمندری زیر تربیت افسران بشمول بین الاقوامی زیر تربیت افسران نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔ ایف او سی-ان-سی ساؤتھ نے تربیتی مرحلے کی کامیاب تکمیل پر زیر تربیت افسران کو شاباشی دی اور قابل ٹرینیز کو ٹرافیاں دی گئیں۔

بہترین ہمہ جہت سمندری تربیت کے لیے ٹیلی اسکوپ مڈشپ مین سی پرنیت کو دیا گیا اور مڈشپ مین پی پی کے ریڈی کو مجموعی آرڈر آف میرٹ میں پہلے نمبر پر آنے پر بائنوکولر دیا گیا۔

مہمان خصوصی نے تربیت حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں علم حاصل کرنے اور سمندری ماحول کو سمجھنے کے لیے سخت محنت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ایک فوجی رہنما کی خصوصیات کو اجاگر کیا جسے رفتار، حفاظت اور حوصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی سے کام لینا چاہیے۔ 'سیوا پرم دھرم' یا 'خود سے پہلے خدمت' کا نصب العین ہونا چاہیے۔

گیارہ مئی 2024 کو بھارتی بحریہ پر ایک ڈویژن کا انعقاد کیا گیا جس کا ریئر ایڈمرل ستیش شینائی، سی ایس او (ٹی آر جی)، جنوبی بحری کمانڈ نے جائزہ لیا۔ یہ افسران اب مختلف فرنٹ لائن نیول جنگی جہازوں اور ساحلی محافظ دستے کے گشتی جہازوں میں شامل ہوں گے تاکہ مغربی اور مشرقی سمندری حدود میں تیز رفتار تربیت کو مضبوط کیا جاسکے۔ ماریشس کوسٹ گارڈ کی اسسٹنٹ کامڈٹ پریشیتا جگامہ فرسٹ ٹی ایس سے سمندری تربیت مکمل کرنے والی پہلی خاتون ٹرینی بن گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic6M7ZK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic78SPB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-05-12at5.38.54PMTWA9.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6871)



(Release ID: 2020386) Visitor Counter : 58