امور داخلہ کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تفویض اعزازات کی تقریب – II کے دوران سال 2024 کے لیے 2 پدم وبھوشن، 9 پدم بھوشن اور 56 پدم شری ایوارڈس پیش کیے

Posted On: 09 MAY 2024 8:55PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ تفویض اعزازات کی تقریب – II  کے دوران سال 2024 کے لیے 2 پدم وبھوشن، 9 پدم بھوشن اور 56 پدم شری ایوارڈس پیش کیے۔

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ ، مرکزی حکومت کے متعدد وزراء اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تفویض اعزازات کی تقریب کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر ان ہی کی میزبانی میں منعقدہ عشایئے کے دوران پدم ایوارڈ یافتگان سے بات چیت کی۔

پدم ایوارڈ یافتگان آئندہ روز صبح (10 مئی 2024 کو) قومی جنگی میمورئیل میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وہ راشٹرپتی بھون اور پردھان منتری سنگرہالیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6838



(Release ID: 2020166) Visitor Counter : 44