وزارت خزانہ

سولہویں مالیاتی کمیشن (XVIFC) اپنے قابل غور معاملات پر عام لوگوں، اداروں اور تنظیموں سے تجاویز/ آراء طلب کرتا ہے

Posted On: 08 MAY 2024 4:23PM by PIB Delhi

سولہویں مالیاتی کمیشن (XVIFC) عام لوگوں، دلچسپی رکھنے والی تنظیموں اور افراد سے قابل غور معاملات جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے، نیز عام طریقہ کار جو سولہویں مالیاتی کمیشن اپنا سکتا ہے، کے بارے میں تجاویز/ آراء کو مدعو کرتا ہے ۔ سولہویں مالیاتی کمیشن کے کام کاج سے متعلق دیگر مسائل پر بھی آراء طلب کی جاتی ہیں۔

تجاویز 16ویں مالیاتی کمیشن کی ویب سائٹ https://fincomindia.nic.in/portal/feedback  کے سیکشن ‘تجاویز کے لیے کال’ کے تحت جمع کی جا سکتی ہیں۔

 صدر جمہوریہ نے مورخہ 31 دسمبر 2023 کو ایک اطلاع نامہ کے ذریعے ڈاکٹر اروند پنگڑیہ کی صدارت میں سولہویں مالیاتی کمیشن (XVIFC) کی تشکیل آئین ہند کی دفعات کے مطابق کی تھی۔ سولہویں مالیاتی کمیشن کو مندرجہ ذیل امور کے لیے 01 اپریل 2026 سے شروع ہونے والے پانچ سال کی مدت پر محیط سفارشات دینے کی ضرورت ہے:

  1. مرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکسوں کی مجموعی آمدنی کی تقسیم جو کہ آئین کے باب I، حصہ XII کے تحت ان کے درمیان تقسیم ہونا ہے اور اس طرح کی آمدنی کے متعلقہ حصص کی ریاستوں کے درمیان تقسیم؛
  2. وہ اصول جو ہندوستان کے کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں سے ریاستوں کے محصولات کی امداد اور آئین کی دفعہ 275 کے تحت ریاستوں کو ان کے محصولات کی گرانٹ ان ایڈ کے ذریعہ ادا کی جانے والی رقوم کو کنٹرول کرنے چاہئیں۔ اس آرٹیکل کی شق (1) کی شرائط میں بیان کردہ مقاصد کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے؛ اور
  3. ریاست کے مالیاتی کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر ریاست میں پنچایتوں اور میونسپلٹیوں کے وسائل کی تکمیل کے لیے ریاست کے کنسولیڈیٹڈ فنڈ کو بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات۔

 

سولہویں مالیاتی کمیشن کو قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قانون، 2005 (2005 کا 53واں) کے تحت تشکیل کردہ فنڈز کے حوالے سے قدرتی آفات کے بندوبست کے اقدامات کی مالی اعانت پر موجودہ انتظامات کا جائزہ لینے اور اس پر مناسب سفارشات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6814)



(Release ID: 2020010) Visitor Counter : 37