وزارت دفاع
پونے میں کمانڈنٹ کانکلیو کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد
کانکلیو میں ہندوستانی مسلح افواج کے مستقبل کے لیڈروں کی پرورش سے متعلق دفاعی حکمت عملی پر غور کیا گیا
Posted On:
07 MAY 2024 4:47PM by PIB Delhi
کمانڈنٹس کانکلیو کا چھٹا ایڈیشن ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پونے میں 07 مئی 2024 کو ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے زیراہتمام منعقد ہوا۔ معزز مسلح افواج کے تربیتی اداروں اور وار کالجوں کے کمانڈنٹ کے ساتھ مسلح افواج کی دیگر اعلیٰ قیادت نے اس میں شرکت کی۔ ہندوستانی مسلح افواج کے مستقبل کے لیڈروں کی پرورش کے سلسلے میں مستقبل کی دفاعی حکمت عملیوں سے متعلق کورس کا خاکہ تیار کرنے پر کانفرنس اور ذہن سازی کی گئی۔
ایم آئی ایل آئی ٹی، پونے میں سینئر قیادت جمع ہوئی اور خیالات کا تبادلہ کیا، اداروں میں اپنائے جانے والے بہترین طور طریقوں کا اشتراک کیا اور مستقبل کے لیے تیار افواج کی تعمیر کے لیے حکمت عملی بنائی۔ یہ تاریخی واقعہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے مقابلہ میں ہندوستانی مسلح افواج کی مسلسل بہتری، اختراع اور تعاون کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ اس کانکلیو نے اے ایف ٹی آئی کے کمانڈنٹ اور فیصلہ سازوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا تاکہ وہ مسلح افواج کے مستقبل کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے سیکھنے کے مشترکہ کلچر کو فروغ دینے اور نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے کھلے مکالمے اور بات چیت میں مشغول ہوں۔
کانکلیو کے دوران، جدت، تکنیکی ترقی اور اے ایف ٹی آئی میں عالمی معیار کی تربیت کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کے بہترین طور طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تزویراتی (اسٹریٹیجک) لچک، تکنیکی ترقی، انسانی سرمائے کی ترقی، باہمی تعاون اور جوڑ کے کلیدی موضوعات جیسے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 6802
(Release ID: 2019878)
Visitor Counter : 66