الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایکزامینیشن  کی کونسل (سی آئی ایس سی ای ) آسانی سے رسائی کے ساتھ  طلباء کو بااختیاربناتی ہے،2024کےریئل ٹائم امتحان  کے نتائج کا اعلان اورڈی جی لاکرکے ذریعہ مارک شیٹس اورسرٹیفکیٹس کی فراہمی

Posted On: 07 MAY 2024 9:39AM by PIB Delhi

ایک اہم ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اقدام کے طورپر انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایکزامینیشن کی کونسل (سی آئی ایس سی ای ) نے ڈجی لاکرپلیٹ فارم کے ساتھ اشتراک کیاہے تاکہ ڈجی لاکرپلیٹ فارم کے ذریعہ 2024 کے لئے آئی سی ایس ای (کلاس X)اورآئی ایس سی (کلاس XII) امتحان کے نتائج کا ڈجیٹلی اعلان کیاجاسکے ۔ اس کے علاوہ سی آئی ایس سی ای نے ڈجی لاکرکے ذریعہ بروقت  سرٹیفکیٹ اورمارکس شیٹس دستیاب کرائی ہیں ۔ کل 243617طلباء  اس سال آئی سی ایس ای  امتحان میں بیٹھے تھے  ، جب کہ اسی سال آئی سی ایس ای امتحان میں 99901طلباء نے امتحان دیاتھا۔

3.43لاکھ سے زیادہ طلباء مارک شیٹس اورسرٹیفکیٹس جیسے اپنے اکیڈمک ایوارڈ اب آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں ، جنھیں نتائج کے اعلان کے فوری بعد ڈجی لاکر پرسی آئی ایس سی ای کے ذریعہ جاری کئے گئے ہیں ۔

آئی سی ایس ای 2024کی مجموعی طورپر کامیابی کی اوسط 99.47فیصد رہی ، جو غیرمعمولی ہے ۔ اس میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لڑکیوں  کا پاس ہونے کا اوسط 99.65فیصد رہاجبکہ لڑکوں کا 99.31فیصد اوسط رہا۔ آئی ایس سی کے امتحانات میں 98.19فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا ، اس میں بھی لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لڑکیوں نے 99.92فیصد اورلڑکوں نے 97.93فیصد سے کامیابی حاصل کی۔

ڈجیٹل انڈیا پہل کے تحت فلیگ شپ پلیٹ فارم ڈجی لاکرنے بورڈز ، یونیورسٹیوں ، دیگراداروں کے ذریعہ ڈجیٹل فارمیٹ میں  تعلیمی اسناد جاری کرنے اور اس تک رسائی کے لئے ایک محفوظ ، بھروسے منداورحالات کے موافق حل فراہم کرکے اس انقلابی قدم کے قابل بنایاہے ۔

اہم جھلکیاں

  • ہندوستان اوربیرون ملک 242328طلباء نے آئی سی ایس  ای امتحان پاس کیااور 98088طلباء نے آئی ایس سی امتحان پاس کیا۔
  • ڈجیٹل فارمیٹ میں ڈجی لاکے پر مارکس شیٹس ، سرٹیفکیٹس  فوری طورپردستیاب ہیں ۔
  • طلباء اپنے مصدقہ ڈجیٹل دستاویزات کسی بھی وقت اور کہیں  سےبھی  حاصل کرسکتے ہیں ۔

سی آئی ایس سی ای کے چیف ایکزیکیٹواورسکریٹری ڈاکٹرجوزف ایمونیول نے اعلان کیاہے امتحان کے نتائج اب آسانی کے ساتھ ڈجی لاکراور سی آئی ایس سی ای  کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں ۔انھوں نے ڈجی لاکرپلیٹ فارم پرتعلیمی ایوارڈز کی دستیابی پرتبادلہ خیال کیا۔

******

 

 (ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6793



(Release ID: 2019832) Visitor Counter : 46