وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی نے کیرالہ کے ساحل سے دور چھ ہندوستانی سواروں سمیت ایک ایرانی کشتی کو پکڑا

Posted On: 06 MAY 2024 4:49PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے  5 مئی 2024 کو دیر گئے کیرالہ کے ساحل سے بی پور کے مغرب میں، چھ ہندوستانی عملے کے ساتھ، ایک ایرانی ماہی گیری کشتی  پکڑا۔ تیز رفتار سمندری فضائی مربوط آپریشن میں آئی سی جی کے سمندری جہاز اور  طیارے  شامل تھے۔

کشتی کو روکنے کے بعد، ایک آئی سی جی ٹیم جہاز میں سوار ہوئی اور کسی بھی ملک مخالف سرگرمی میں ملوث ہونے کی جانچ کرنے کے لیے اس کی مکمل چھان بین کی۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ کشتی کا مالک ایک ایرانی اسپانسر تھا جس نے تامل ناڈو کے ان ہندوستانی ماہی گیروں کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور انہیں ایرانی ساحل سے مچھلیاں پکڑنے کے لیے ایرانی ویزے جاری کیے تھے۔

عملے نے الزام لگایا کہ اسپانسر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کے پاسپورٹ ضبط کرنے کے علاوہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔ عملے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی کشتی کو استعمال کرتے ہوئے ایران سے ہندوستان فرار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

پکڑی گئی کشتی  کو  6 مئی 2024 کو مزید تفتیش کے لیے بحفاظت کوچی لایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(1)B4DD.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(1)XER1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(2)YTZI.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6786


(Release ID: 2019750) Visitor Counter : 94