جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے نے سولہویں اسٹیک ہولڈر میٹنگ کا انعقاد کیا
سی ایم ڈی کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیجیٹائزیشن پر زور دیتا ہے؛ قرض داروں نے آئی آر ای ڈی اے کے نورتن حیثیت اور ہموار قرض کے عمل کی ستائش کی
Posted On:
04 MAY 2024 7:40PM by PIB Delhi
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے آج 4 مئی 2024 کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں اسٹیک ہولڈروں کے 16ویں تعاملی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اسٹیک ہولڈروں کے اجلاس میں قابل تجدید توانائی کے اسپیکٹرم بشمول سولر، ونڈ، ہائیڈرو، بایو انرجی، اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی پر محیط کاروباری شراکت داروں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 16 میں سے یہ دوسری رو برو میٹنگ تھی، جس میں سے 14 میٹنگ ورچوئل طور پر کی گئی تھیں۔
اس تقریب میں مالی سال 2023-24 میں آئی آر ای ڈی اے کی تاریخی سالانہ کارکردگی پر زور دیتے ہوئے اس کی حالیہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے والی ایک پرزنٹیشن پیش کی گئی۔ مباحثہ میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لیے کیے گئے اہم اقدامات، پچھلی بات چیت کی میٹنگوں کی تجاویز پر عمل درآمد، اور حکومت ہند کے مقرر کردہ اہداف کے مطابق مستقبل کے منصوبوں کا احاطہ کیا گیا۔
میٹنگ میں قابل ذکر مالی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، جس میں 31 مارچ 2024 تک آئی آر ای ڈی اے کا درجہ-1 سرمایہ 8,265.20 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ یہ کافی سرمایہ بنیاد پروجیکٹ فنانسنگ میں بڑی سرمایہ کاری کو ممکن بناتا ہے، جس میں کمپنی ایک قرض لینے والے کو 2,480 کروڑ روپے تک اور قرض لینے والوں کے ایک گروپ کو 4,133 کروڑ روپے تک کی فنانسنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آئی آر ای ڈی اے کی مجموعی مالیت میں مالی سال 2020-21 میں 2,995 کروڑ روپے سے مالی سال 2023-24 میں 8,559 کروڑ روپے تک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اس کی مالی طاقت اور استحکام کا مظاہرہ کرتا ہے۔
قرض داروں نے آئی آر ای ڈی اے کو اس کے ہموار قرض کی منظوری کے عمل اور شفاف لین دین کے لیے مبارکباد پیش کی، جس نے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایجنسی کے عزم کو اجاگر کیا۔ اسٹیک ہولڈروں نے حال ہی میں ”نورتن“ کا درجہ حاصل کرنے اور صرف 19 دنوں کی مدت میں آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج شائع کرنے والا پہلا این بی ایف سی بننے کے لیے بھی آئی آر ای ڈی اے کی تعریف کی۔
اسٹیک ہولڈروں سے خطاب کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب پردیپ کمار داس نے کاروبار کرنے میں آسانی اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سی ایم ڈی نے پائیدار کارپوریٹ گورننس، شفافیت، اور جوابدہی کے لیے آئی آر ای ڈی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مالیاتی مصنوعات کو سیکٹر کی ضروریات کے مطابق بنانے کے لیے کمپنی کی لگن اور شراکت داروں کے تاثرات کی بنیاد پر نئی مصنوعات متعارف کرانے کی تیاری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے سی او پی 26 میں بیان کردہ وژن کے مطابق، آئی آر ای ڈی اے کا مقصد 2030 تک غیر فوسل ذرائع سے 500 گیگا واٹ بجلی کی تنصیب کی صلاحیت کا ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
اس تقریب کے سب سے یادگار حصوں میں سے ایک مزاحیہ شعری نشست کا انعقاد تھا، جس میں معروف شاعر اور طنز نگار سریندر شرما، جناب وید پرکاش وید، محترمہ منیشا شکلا، اور جناب گووند راٹھی نے سامعین کے لیے خوشی اور قہقہوں کے لمحات پیش کیے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 6775
(Release ID: 2019662)
Visitor Counter : 97