بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی رائے دہندگی کے فیصد کو بڑھانے پر پوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے
کمیشن کے اب تک کے سب سے بڑے بیداری اور سہولت کاری کے اقدامات کو مزید تقویت دی جا رہی ہے
سرکاری /نجی تنظیمیں اور مشہور شخصیات رائے دہندگان تک پہنچنے کی مہمات میں شامل ہوئی ہیں
محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق مرحلہ 3 کے لیے موسم کی عمومی پیشن گوئی؛ گرم موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات
Posted On:
03 MAY 2024 9:42PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں رائے دہندگی کے فیصد میں ہونے والی معمولی کمی پر قابو پانے کے لیے اپنے ووٹروں کی شرکت سے متعلق اقدامات کو دوگنا کر دیا ہے۔ اب تک پولنگ کا فیصد مرحلہ 1 میں 66.14فیصد اور مرحلہ 2 میں 66.71 فیصد رہا ہے، جو کہ ہندوستان میں رائے دہندگان کی شرکت کی تاریخ میں بہترین شرکتوں میں سے ایک ہے لیکن 2019 کے اعلی معیارات سے کچھ پیچھے ہے۔ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ ای سی آئی کی الیکشن مینجمنٹ کی کوششیں کے مرکز میں برقرار ہے۔
ای سی آئی اگلے 5 مرحلوں میں رائے دہندگی کے فیصد کو بڑھانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سی ای سی جناب راجیو کمار، ای سی جناب گیانیش کمار اور ای سی جناب سکھبیر سنگھ سندھو کی قیادت میں کمیشن نرواچن سدن میں چیف الیکٹورل افسران اور سینئر افسران کے ساتھ اس مقصد کے لیے اضافی اقدامات کے ایک سیٹ کی قیادت کر رہا ہے۔
سی ای سی جناب راجیو کمار کی ذاتی طور پر سربراہی والی سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن (ایس وی ای ای پی) مہمات کی ایک قابل ذکر خصوصیت بڑے محکموں، کارپوریٹس، مشہور شخصیات اور تنظیموں کی طرف سے پرو بونو تعاون ہے۔ کمیشن نے پچھلے ایک سال کے دوران اپنے فلیگ شپ پروگرام ایس وی ای ای پی کو بھرپور طریقے سے چلایا ہے اور خصوصی طور پر لوک سبھا انتخابات سے پہلے اس کے تینوں حصوں: معلومات، ترغیب اور سہولیات کو بھرپور طریقے سے بڑھایا ہے ۔ ریاستوں اور اضلاع نے کم ٹرن آؤٹ والے حلقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ٹرن آؤٹ امپلیمینٹیشن (ٹی آئی پی) پلان کے تحت شہریوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے مختلف قسم کے مقامی طور پر مخصوص اقدامات کئے ہیں۔ ملک بھر میں حالیہ ہفتوں میں گونجنے والی کچھ عوامی مہمات ضمیمہ اے میں دی گئی ہیں۔
مرحلہ 2 کے انتخابات میں کچھ میٹروپولیٹن شہروں میں ٹرن آؤٹ کی سطح کمیشن کی توقع کے مطابق نہیں رہی ہے، جو ہندوستان کے ہائی ٹیک شہر میں بے حسی کی سخت سطح کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ این سی آر کے شہروں میں بھی کوئی بہتر صورت حال نظر نہیں آئی۔ ای سی آئی نے گزشتہ ماہ دہلی میں کئی میٹرو کمشنروں کو اکٹھا کیا تاکہ شہری بے حسی سے لڑنے کی حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ اس کے لئے ایک خصوصی ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔ کمیشن کو امید ہے کہ اگلے مراحل میں جن شہری مراکز میں انتخابات ہونے والے وہاں کا رخ بدل جائے گا۔ کمیشن متعلقہ شہری انتظامیہ کے ساتھ مسلسل صورت حال کا جائزہ لے گا۔
مرحلہ ایک میں ٹرن آؤٹ میں کمی کے بعد، کمیشن نے مہاراشٹر، بہار، یوپی اور راجستھان اور کرناٹک کے ریاستی سی ای اوز کو ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانے کے لیے اضافی منصوبہ بندی کے ساتھ آنے کی ہدایت کی تھی۔ کمیشن نے ٹرن آؤٹ بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مرحلہ 3 اور 4 میں کم ٹرن آؤٹ والے اضلاع (2019 کے اعداد و شمار پر مبنی) کے ڈی ای اوز کے ساتھ بالمشافہ بات چیت بھی کی۔
ای سی آئی نے انتخابی عمل ، خصوصی طور پر مرحلہ تین کے دوران ووٹروں کے ٹرن آؤٹ پر گرمی کی لہر کے اثرات پر غور کرنے کے لئے پہلے ہی محکمہ موسمیات کے اعلیٰ ماہرین، صحت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ہے ۔ 7 مئی 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے مرحلہ 3 کے لیے گرمی کی لہر کے سلسلے میں محغکمہ موسمیات کے ذریعے فراہم کرائی گئی اطلاع کے مطابق کوئی بڑی تشویش کی بات نہیں۔ مرحلہ 3 میں جن 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خظوں میں انتخابات ہوں گے ان میں موسم کی صورت حال معمول پر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گرم موسم میں رائے دہندگان کو بہترین ممکنہ سہولت فراہم کی جائے مشوروں کا ایک جامع مخصوص سیٹ موجود ہے ۔
کمیشن انتخابات کے ہر مرحلے کے بعد ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار کو بروقت جاری کرنے کو اہمیت دیتا ہے۔ وضاحت اور شفافیت ای سی آئی کے کام میں معیاری عمل ہے۔ قانونی تقاضوں کے مطابق، ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹر ٹرن آؤٹ کو فارم 17سی میں مطلق تعداد میں ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ شفافیت کے ایک مضبوط قدم کے طور پر، فارم 17سی کی پریزائیڈنگ آفیسر اور تمام موجودہ پولنگ ایجنٹوں کی دستخط شدہ کاپیاں تمام موجود پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔ اس طرح، حلقے کو ہی چھوڑیں، یہاں تک کہ پولنگ ووٹوں کی اصل تعداد کا بوتھ وار ڈیٹا بھی امیدواروں کے پاس موجود ہے، جو کہ ایک قانونی تقاضہ ہے۔
دیگر متعلقین اور میڈیا کے لیےوضاحتی قدم کے طور پر، ریاست/پی سی/اے سی کے مطابق ٹرن آؤٹ کے عارضی اعداد و شمار ای سی آئی ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ کے ذریعے دستیاب کرائے جاتے ہیں جسے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ کمیشن ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار بروقت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو آنے والے مراحل میں میڈیا اور دیگر متعلقین کے لیے مفید ہے۔
ضمیمہ اے
جاری لوک سبھا انتخابات 2024 میں، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے عام انتخابات 2024 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے اپنی اب تک کی سب سے بڑی ووٹر بیداری اور آؤٹ ریچ مہم کا آغاز کیا ہے۔ ان ہدف شدہ آؤٹ ریچ اقدامات کے ایک حصے کے طور پر بہت سی سرکاری اور نجی شعبے کی تنظیموں نے پروبونو بنیاد پر کمیشن کے ساتھ تعاون کیا ہے۔بامعاوضہ اشتہارات، وکالت اور مشہور شخصیات کے ساتھ شراکت کے ایک معقول مرکب نے اس اقدام کو آگے بڑھایا ہے۔
سی ای سی راجیو کمار کے نوجوانوں کو ووٹ دینے اور الیکشن ایمبیسیڈر بننے کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے، ای سی آئی کے سوشل میڈیا سیل نے ایک سوشل میڈیا مہم ’آئی ایم الیکشن ایمبیسڈر ‘ شروع کی ہے۔ سوشل میڈیا پر کوئی بھی بشمول مواد تخلیق کار، انفلوئنسر اور مشہور شخصیات اس مقصد کو فروغ دینے کے لیے تخلیقی ریلز اور میمز کا اشتراک کر سکتا ہے۔ مقبول انفلوئنسر اور انفرادی مواد تخلیق کار پہلے ہی اپنی تخلیقات کے ساتھ اس میں شامل ہو چکے ہیں۔ یوزرز # میں بھی الیکشن ایمبیسڈر ہیش ٹیگز کے ساتھ اپنی تخلیقات اور مواد کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ اچھے اندراجات کو ای سی آئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمایا کیا جائے گا۔
کمیشن رائے دہندگان میں بیداری پھیلانے اور ان کی شرکت میں اضافے کے لئے ان کے اقدامات اور کوششوں کے واسطے مختلف شراکت داروں اور تعاون کنندگان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:
- بی سی سی آئی کے تعاون سے، آئی پی ایل 2024 کے دوران مختلف اسٹیڈیموں میں ووٹر بیداری کے پیغامات اور گانے چلائے جارہے ہیں۔ آئی پی ایل کی 10 ٹیموں کے کرکٹرز نے ای سی آئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے جانے والے ووٹر بیداری پیغامات کے ساتھ لوک سبھا انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ای سی آئی کے نیشنل آئیکن سچن تیندولکر کے ذریعہ ایک ووٹر کا عہد، جو کہ پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو میسج ہے آئی پی ایل کے مختلف مقامات پر چلایا جا رہا ہے۔
- عام انتخابات کے بارے میں رائے دہندگان کو مطلع کرنے اور آگاہ کرنے اور جمہوریت کے تہوار میں حصہ لینے کے لیے ان سے اپیل کرنے کے واسطے پورے ہندوستان میں تمام فیس بک یوزرز کو ووٹنگ ڈے الرٹ بھیجا گیا تھا۔
- ڈاک خانوں اور بینکنگ اداروں کے وسیع نیٹ ورک کو بھی ای سی آئی نے ملک کے طول و عرض میں وسیع اور متنوع سامعین تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا۔
- محکمہ ڈاک کے پاس 1.6 لاکھ سے زیادہ پوسٹ آفس اور 1000 اے ٹی ایم اور 1000 ڈیجیٹل اسکرینیں ہیں۔
- سرکاری اور نجی شعبے کے بینکنگ اداروں میں 1.63 لاکھ سے زیادہ بینک شاخیں اور 2.2 لاکھ اے ٹی ایم ہیں۔
- ریلوے کی وزارت کے تعاون سے، پارلیمانی انتخابی مہم کے لوگو ’’چناؤ کا پرو، دیش کا گرو‘‘ کو آئی آر سی ٹی سی پورٹل اور ٹکٹوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، ریلوے اسٹیشنوں پر ایس وی ای ای پی تخلیقات کی نمائش کی جارہی ہے اور ریلوے اسٹیشن کے اعلانات میں ووٹر بیداری کے پیغامات شامل ہیں۔ لوگو اسٹیکرز کو کوچوں میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔
- پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تعاون سے تقریباً 16,000 ریٹیل پٹرول پمپوں پر ووٹر بیداری کے ہورڈنگس لگائے گئے ہیں۔
- شہری ہوابازی کی وزارت کے ساتھ مل کر، ایئر لائنز آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپیل کے پیغام کے ساتھ انفلائٹ اعلان کر رہی ہیں۔ ووٹر گائیڈز کو ہوائی جہاز کی سیٹوں کی پاکٹس میں رکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے ہوائی اڈے ووٹر بیداری کے پیغامات کی نمائش کے لیے جگہ فراہم کر رہے ہیں۔ دہلی، ممبئی، کولکتہ، بنگلورو، حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پٹنہ، چنڈی گڑھ وغیرہ کے 10 بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں پر سیلفی پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔
- ملک بھر کے سنیما تھیٹر عوامی خدمت کی بیداری (پی ایس اے) فلم کے ایک حصے کے طور پر ای سی آئی ووٹر بیداری فلمیں اور ای سی آئی گانے میں بھارت ہوں، ہم بھارت کے مت داتا ہیں ، باقاعدگی سے چل رہے ہیں۔
- امول اور مدر ڈیری نے ’چناؤ کا پرو، دیش کا گرو‘ کے پیغام کے ساتھ اپنے دودھ کے پاؤچوں کی برانڈنگ شروع کی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ووٹروں کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔ امول اخبارات میں امول گرل ٹاپیکل اشتہار کے ذریعے اپنے منفرد پیغام رسانی کے ذریعے ووٹروں کی حوصلہ افزائی بھی کر رہا ہے۔
- سنسد ٹی وی انتخابی مشینری کے ذریعے ملک کے دور دراز کے کونے میں منفرد پولنگ اسٹیشنوں کے سیٹ اپ پر مختصر فلمیں بنا رہا ہے جو کہ دشوار گزار علاقوں میں گشت کرنے کے بعد آخری میل پر ووٹنگ کو یقینی بنانے میں درپیش چیلنجز کو ظاہر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
- ٹیلی کام آپریٹرز جیسے کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ، بھارتی ایئرٹیل لمیٹیڈ ، جیو ٹیلی کمیونی کیشن ، ووڈا فون – آئیڈیا لیمیٹیڈ بھی پورے ملک میں اچھی طرح سے جڑے ہوئے موبائل نیٹ ورک کے ذریعے ایس ایم ایس بھیج کر ووٹر بیداری کی سرگرمیوں میں اپنا حصہ لے رہے ہیں۔
- میوزک ایپ اسپوٹی فائی، اور بائیک ایپ ریپیڈو کو ان کے پلیٹ فارمز اور چینلز پر ووٹر بیداری کے پیغامات کے لیے آن بورڈ کیا گیا ہے جس میں اسپوٹی فائی نے ووٹروں کو ترغیب دینے کے لیے ایک ’الیکشن پلے لسٹ‘ تیار کی ہے، اور ریپیڈو ووٹروں کی ووٹنگ کے لیے مفت سواری کے ساتھ حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
- فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارمز جیسے زوماٹو اور سوئگی نے بھی اپنے منفرد انداز میں ووٹر بیداری کے پیغامات پھیلانے کے لیے ای سی آئی کے ساتھ شراکت کی ہے۔
- ایک جامع 360 ڈگری ملٹی میڈیا مہم ’چناؤکا پرو، دیش کا گرو‘ کی تھیم کے ساتھ چلائی جارہی ہے۔ مہم میں شامل ہیں:
- ٹی وی کمرشل: مشہور شخصیت کی توثیق جس میں قومی آئیکن سچن تیندولکر، راج کمار راؤ، نیز اداکار آیوشمان کھرانہ اور وجے ورما، غیر مشہور ٹی وی سیز کے ساتھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور اس کے چینلز کے لیے ڈی ڈی کی طرف سے مختصر فلمیں اور ویڈیوز تیار کیے جا رہے ہیں۔
- پرنٹ میڈیا: بڑے اخبارات یکم اپریل 2024 سے اسٹرپ، کوارٹر، آدھے سے لے کر پورے صفحہ تک کے اشتہارات شائع کر رہے ہیں۔
- ریڈیو: ریڈیو جِنگل، ووکس پاپ پروگرامز، آر جے مینشن، مشہور شخصیات کے انٹرویوز اور سوشل میڈیا پیغام رسانی مختلف ریڈیو اسٹیشنوں کے پلیٹ فارمز پر کی جا رہی ہے۔
- سوشل میڈیا: مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے تعاون سے جدید اور وضاحتی ویڈیوز بنائے جا رہے ہیں۔ ’’مائی ووٹ، مائی ڈیوٹی‘ مانٹیج اور انفرادی فلمیں، ٹی وی سیز کے ساتھ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
ان کے علاوہ مختلف اداروں کی طرف سے بھی آزادانہ اقدامات کیے گئے ہیں، جیسے
- این ڈی ٹی وی نے #این ڈی ٹی وی 18 کا ووٹ مہم شروع کی ہے تاکہ نوجوانوں کو ووٹ ڈالنے کی ضرورت سے آگاہ کیا جا سکے اور 18 سال کی عمر کے ووٹروں کو 18ویں لوک سبھا انتخابات میں اپنی طاقت دکھانے کی ترغیب دی جا سکے۔ اس کے علاوہ دینک جاگرن گراؤنڈ سے منفرد انتخابات کی کہانیاں شائع کر رہا ہے۔ دوردرشن، آکاشوانی اور سنسد ٹی وی نے بھی جاری عام انتخابات 2024 کے لیے مختلف پروگرام اور معلوماتی مواد شروع کیا ہے۔
- ٹائمز آف انڈیا گروپ نے ’پاور آف دی پرنٹ‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس میں تخلیقی ایجنسیوں اور ڈیزائنروں سے ووٹروں کی بیداری پر انٹریز طلب کی گئی ہیں۔
- پیمنٹس ایپ فون پے نے اپنے ایپ میں ووٹر بیداری کے پیغام کو شامل کیا ہے اور وہ ووٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
- نوجوانوں کی تنظیموں جیسے انڈیا انٹرنیشنل موومنٹ ٹو یونائیٹڈ نیشنز ( آئی آئی ایم یو این) نے بھی ملک کے نوجوانوں میں ووٹر بیداری اور تعلیم کو بڑھانے میں اپنا حصہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6769
(Release ID: 2019645)
Visitor Counter : 113