صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 4 سے 8 مئی تک ہماچل پردیش کا دورہ کریں گی

Posted On: 03 MAY 2024 6:54PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو 4 سے 8 مئی 2024 تک ہماچل پردیش کا دورہ کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران صدر جمہوریہ راشٹرپتی نواس، مشوبرا، شملہ میں قیام کریں گی۔

چھ مئی کو صدر جمہوریہ دھرم شالہ میں  ہماچل پردیش کی سنٹرل یونیورسٹی کے 7ویں  جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔

سات مئی کو صدر جمہوریہ گیٹی ہیریٹیج کلچرل کمپلیکس، شملہ میں ایک ثقافتی پروگرام میں شریک ہوں ۔ بعد میں، وہ راج بھون، شملہ میں ہماچل پردیش کے گورنر کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6766


(Release ID: 2019580) Visitor Counter : 75