کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی کے شعبے نے مالی سال 24-2023 میں ریکارڈ پروڈکشن درج کرایا


کلیدی معدنیات اور ایلومینیم دھات کے پروڈکشن میں نمایاں اضافہ

Posted On: 03 MAY 2024 4:32PM by PIB Delhi

ماہ مارچ 2024  کے لیے معدنی پروڈکشن کا اشاریہ 156.1 تھا، جو مارچ 2023 کے مہینے کی سطح کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023-24 کے پورے اشاریہ میں مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔   پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے  میں ماہ مارچ 2024 کے دوران کچھ غیر ایندھن معدنیات مثبت نمو دکھا رہی ہیں، جن میں  کاپر کنسنٹریٹ، سونا، خام مینگنیز  ، ڈائمنڈ، گریفائٹ، کیانائٹ، سلیمانائٹ، لائم شیل، چونا پتھر، میگنیسائٹ وغیرہ شامل  ہیں۔

خام لوہا اور چونا پتھر مل کر مالیت کے لحاظ سے کل ایم سی ڈی آر معدنیات کا پروڈکشن کا تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔ عارضی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ان اہم معدنیات کے پروڈکشن نے مالی سال 24-2023 میں اعلیٰ نمو کا مظاہرہ کیا ہے۔ مالی سال 24-2023   میں  خام لوہے کے 277 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) پروڈکشن  نے 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ مالی سال 23-2022 میں حاصل کردہ 258 ایم ایم ٹی کے پروڈکشن  ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ اسی طرح کے رجحان کو ظاہر کرتے ہوئے، چونا پتھر کے پروڈکشن   نے مالی سال 23-2022  میں حاصل کیے گئے 406.5 ایم ایم ٹی کے پروڈکشن  ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو مالی سال 24-2023  میں 10.7 فیصد بڑھ کر 450 ایم ایم ٹی  ہو گیا ہے۔

نان فیرس میٹل سیکٹر میں، مالی سال 24-2023 میں بنیادی ایلومینیم دھات کے پروڈکشن   نے مالی سال 23-2022کے  پروڈکشن ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ بنیادی  ایلومینیم کا پروڈکشن  مالی سال 23-2022 میں 40.73 لاکھ ٹن (ایل ٹی) سے بڑھ کر مالی سال 24-2023 کے دوران 2.1 فیصد شرح نمو کے ساتھ 41.59 ایل ٹی تک پہنچ گیا۔

ہندوستان ایلومینیم کا پروڈکشن کرنے والا دوسرا سب سے بڑا، چونا پیدا کرنے والا تیسرا اور دنیا کا چوتھا سب سے بڑا خام  لوہا پیدا کرنے والا ملک ہے۔ مالی سال 24-2023 میں خام لوہے اور چونا پتھر کے پروڈکشن میں صحت مند اضافہ  صارف کی صنعتوں  یعنی اسٹیل اور سیمنٹ میں مانگ کے مضبوط حالات کی عکاسی کرتا ہے۔  ایلومینیم میں اعلیٰ نمو کے ساتھ، اضافے کا  یہ رجحانات صارف کے شعبوں جیسے توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعمیرات، آٹوموٹیو اور مشینری میں مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6765


(Release ID: 2019572) Visitor Counter : 75