وزارت دفاع

ساتویں ہندوستان-انڈونیشیا مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد کی گئی


دفای سکریٹری اور  انڈونیشیا کی  وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل   نے دفاعی صنعت، بحری سلامتی اور کثیر جہتی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

Posted On: 03 MAY 2024 3:45PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے اور انڈونیشیا کی وزارت دفاع  کے سکریٹری جنرل، ایئر مارشل ڈونی ایرماوان توفنتو، ایم ڈی ایس نے   3 مئی 2024 کو نئی دہلی میں ساتویں ہندوستان-انڈونیشیا مشترکہ دفاعی تعاون  کمیٹی (جے ڈی سی سی) کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران  دونوں فریقوں نے  دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے دائرہ کار میں وسعت پر  اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی  تعاوم اور دفاعی صنعتوں  کے  تعاون کے ورکنگ گروپوں  کی میٹنگوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا بھی  مشترکہ صدور  نے جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ، معززین نے تعاون کے موجودہ شعبوں خصوصاً دفاعی صنعت کے معاہدوں ، بحری سلامتی اور کثیر جہتی تعاون کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے ذرائع کی نشاندہی کی۔

دورے کے دوران، سکریٹری جنرل نے نئی دہلی میں ڈی آر ڈی او کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ پونے میں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز اور ایل اینڈ ٹی دفاعی سہولیات کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھارت فورج، مہندرا ڈیفنس اور مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ جیسے دیگر ہندوستانی دفاعی صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور تحقیق اور مشترکہ پروڈکشن میں تعاون کے ذریعے دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے بھی ملاقات کی۔

سکریٹری جنرل  2 سے  4 مئی 2024 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے نیشنل وار میموریل، نئی دہلی میں شہید ہونے والے  جانبازوں کو  گلہائے عقیدت نذر   کئے اور  خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے اور وہ ہند-بحرالکاہل کے مشترکہ وژن پر پہنچے ہیں۔ موجودہ دور میں، اس شراکت داری کی خصوصیت دو طرفہ اور کثیر جہتی میدانوں میں قریبی تعاون ہے، جس میں متواتر اعلیٰ سطحی بات چیت بھی شامل ہے۔ انڈونیشیا ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6764

                          



(Release ID: 2019570) Visitor Counter : 44