بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی نے تمام سیاسی جماعتوں کو سروے کی آڑ میں انتخابات کے بعد مستفیدین پر مبنی اسکیموں کے لیے ووٹروں کا اندراج/ رجسٹریشن بند کرنے کی ہدایت کی ہے
ووٹنگ اور ترغیبات کے لیے معاوضہ کے تبادلے کا امکان رشوت ستانی/بدعنوانی کے مترادف ہے
Posted On:
02 MAY 2024 5:34PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے مختلف سروے کی آڑ میں ان کی مجوزہ فائدہ مند اسکیموں کے لیے ووٹروں کی تفصیلات طلب کرنے کی سرگرمیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے، جو کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 123(1) کے تحت رشوت خوری اور بدعنوانی کے ذیل میں آتا ہے۔ اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ، ”کچھ سیاسی جماعتیں اور امیدوار ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جو جائز سروے اور انتخابات کے بعد مستفیدین پر مبنی اسکیموں کے لیے افراد کو رجسٹر کرنے کی متعصبانہ کوششوں کے درمیان خطوط کو دھندلا کر دیتے ہیں“۔
کمیشن نے، جاری عام انتخابات 2024 میں مختلف واقعات کو دیکھتے ہوئے، آج تمام قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے (لنک: https://www.eci.gov.in/eci-backend/public/api/download?) کہ وہ فوری طور پر کسی بھی ایسی سرگرمیوں سے باز رہیں جس میں کسی بھی اشتہار/ سروے/ایپ کے ذریعے انتخابات کے بعد مستفیدین پر مبنی اسکیموں کے لیے افراد کو رجسٹر کرنا شامل ہو۔
کمیشن نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ عام انتخابی وعدے اجازت کے دائرے میں ہیں، اس بات کا ذکر کیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں جن کا ذکر نیچے دیے گئے جدول میں کیا گیا ہے، مستند سروے اور سیاسی فائدے کے لیے پروگراموں میں لوگوں کو شامل کرنے کی متعصبانہ کوششوں کے درمیان فرق کو واضح کرتا ہے۔
کمیشن نے تمام ضلعی الیکشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اشتہارات کے خلاف قانونی دفعات یعنی عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 127A، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 123(1) اور آئی پی سی کے سیکشن 171(B) کے تحت مناسب کارروائی کریں۔
جدول 1:
اخبارات کے اشتہارات جو کہ انفرادی ووٹرز کو موبائل پر مس کال دے کر یا ٹیلی فون نمبر پر کال کر کے فوائد کے لیے خود کو رجسٹر کرنے کے لیے کہتے ہیں۔
گارنٹی کارڈ کی تقسیم پمفلٹ کی شکل میں ممکنہ انفرادی فوائد کی تفصیلات کے ساتھ ایک منسلک فارم کے ساتھ ووٹروں کی تفصیلات جیسے نام، عمر، پتہ، موبائل نمبر، بوتھ نمبر، حلقہ کا نام اور نمبر وغیرہ۔
جاری سرکاری انفرادی فائدے کو بڑھانے کے لیے ممکنہ استفادہ کنندگان کے سماجی و اقتصادی سروے کے نام پر ووٹروں کی تفصیلات جیسے نام، راشن کارڈ نمبر، پتہ، فون نمبر، بوتھ نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر، حلقہ کا نام اور نمبر وغیرہ کی تفصیلات طلب کرنے والے فارموں کی تقسیم۔
سیاسی جماعتوں/امیدواروں کی طرف سے ویب پلیٹ فارم یا ویب/موبائل ایپلیکیشن کی گردش یا تشہیر جس میں ووٹروں کی تفصیلات جیسے نام، پتہ، فون نمبر، بوتھ نمبر، حلقہ کا نام اور نمبر وغیرہ طلب کیا گیا ہو (اس میں انفرادی فوائد حاصل کرنے کی دعوت ہو سکتی ہے یا نہیں بھی ہو سکتی ہے)۔
موجودہ انفرادی فائدے کی اسکیموں سے متعلق اخبارات میں اشتہارات یا فزیکل فارم کے ساتھ رجسٹریشن فارم جس میں ووٹر کی تفصیلات طلب کی جائیں جیسے نام، شوہر/والد کا نام، رابطہ نمبر، پتہ وغیرہ۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
02-05-2024
U: 6752
(Release ID: 2019497)
Visitor Counter : 105
Read this release in:
English
,
Gujarati
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam