صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے ایودھیاکا دورہ کیا، انھوں نے شری ہنومان گڑھی مندر اورپربھوشری رام مندرکے درشن کئے


رام مندر ہندوستانی معاشرے اورثقافت کے نظریات کی ایک درخشاں مثال ہے :صدرجمہوریہ ہند، دروپدی مرموکابیان

Posted On: 01 MAY 2024 10:07PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند ،محترمہ دروپدی مرمو نے یکم؍ مئی 2024یعنی آج اترپردیش میں واقع ایودھیاکا دورہ کیا ۔

صدرجمہوریہ نے پربھوشری رام مندرمیں درشن کئے اورآرتی اتاری۔مندرکے درشن کے بعد صدرجمہوریہ نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ انھیں پربھوشری رام کو عہد طفولیت میں دیکھنے کاشرف حاصل ہوا۔ محترمہ دروپدی مرمونے کہاکہ رام مندر ہندوستانی معاشرے اورثقافت کے نظریات کی ایک درخشاں مثال ہے ۔ رام مندر سبھی کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے واسطے لوگوں کو تحریک دیتارہے گا۔ انھوں نے تمام شہریوں کی خوشحالی کے لئے دعاکی اور پربھوشری رام کاآشیروادحاصل کیا۔

اس سے پہلے صدرجمہوریہ نے شری ہنومان گڑھی مندرکے درشن کئے اوروہاں آرتی اتاری۔ محترمہ مرمونے رام مندرکے درشن  سے قبل سریوندی کے گھاٹ پرآرتی  کی رسم میں شرکت کی ۔

صدرجمہوریہ نے کوبیرٹیلہ میں پوجاارچنا بھی کی اور دیومالائی پرندے جٹائیوکی مورتی پرماتھاٹیکا، جو ہماری روایت میں الہی، انسانوں اور دیگر مخلوقات کے درمیان اجتماعی دیکھ بھال کی قدر کی علامت کے طور پر قابل احترام  سمجھاجاتاہے۔

******

 (ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6740


(Release ID: 2019397)