شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی خواتین ملازمین کو ”ذاتی دفاع“ کے تئیں حساس بنانے پر ورکشاپ

Posted On: 01 MAY 2024 4:44PM by PIB Delhi

جوائنٹ سکریٹری، ایم ڈی او این ای آر، داخلی شکایات کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ انورادھا ایس چگتی نے محترمہ مونالیزا ڈیش جے ایس، محترمہ سچیتا گپتا، ایس اے کے ساتھ مل کر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی تمام خواتین ملازمین اور وگیان بھون میں تعینات سی آئی ایس ایف افسران کے ساتھ ذاتی دفاع کی تکنیک سمیت خواتین سے متعلقہ مسائل پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ کمیٹی کی بیرونی رکن محترمہ ویشالی دھوت بھی کمیٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ موجود تھیں۔ محترمہ دھوت استری بل فاؤنڈیشن کی سی ای او ہیں۔ وہ تائیکوانڈو مارشل آرٹس میں ایک تجربہ کار سیلف ڈیفنس انسٹرکٹر اور چوتھی ڈی اے این بلیک بیلٹ اچیور ہیں۔

 

 

 

جامع سیشن میں بنیادی تکنیکوں، حالات سے متعلق آگاہی، گھونسے مارنے، حملہ روکنے اور دیگر خود دفاعی تکنیکوں کا احاطہ کیا گیا۔ محترمہ دھوت نے خود کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا اور ہر عورت کو ورزش کرنے اور اپنے دفاع کی تربیت کے لیے روزانہ کم از کم 10 منٹ کا وقت نکالنے کی ترغیب دی۔

 

 

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ مہارتیں نہ صرف ذاتی حفاظت کو یقینی بناتی ہیں بلکہ خواتین کو دوسروں کی مدد اور حفاظت کرنے کے قابل بھی بناتی ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6737


(Release ID: 2019360) Visitor Counter : 73