وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ائیر مارشل ناگیش کپورنےائیر آفیسر کمانڈنگ ان چیف(اے او سی –ان-سی) ٹریننگ کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 01 MAY 2024 2:02PM by PIB Delhi

ایئر مارشل ناگیش کپور نے 01یکم مئی 2024 کو ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف (اے اوسی-ان-سی) ٹریننگ کمانڈ (ٹی سی) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ایئر مارشل این کپور کو 06 دسمبر 1986 کو بھارتی فضائیہ کے فائٹر سٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم  رہ چکے ہیں۔وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور فائٹر کمبیٹ لیڈرہیں، ان کے پاس 3400 گھنٹے سے زیادہ طیارہ اڑانےکا تجربہ ہے۔

اپنے شاندار کیرئیر کے دوران ایئر مارشل  متعدد فیلڈ اور اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے آپریشنل ادوار میں سینٹرل سیکٹر میں فائٹر سکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر، ویسٹرن سیکٹر میں فلائنگ بیس کے اسٹیشن کمانڈر اور ایک پریمیئر ایئر بیس کی ایئر آفیسر کمانڈنگ شامل رہی ہیں۔ انہوں نے ائیر فورس اکیڈمی میں چیف انسٹرکٹر (فلائنگ) اور معروف ڈیفنس سروسز سٹاف کالج ویلنگٹن میں ڈائریکٹنگ سٹاف کے طور پر تدریسی خدمات انجام دیں۔ ایئر فورس اکیڈمی میں اپنے دور میں، ایئر آفیسر نے بھارتی فضائیہ میں  میں پی سی -7 ایم کے  Il ہوائی جہاز کی شمولیت اور آپریشنلائزیشن میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے  پاکستان میں دفاعی اتاشی کے طورپر ایک سفارتی ذمہ داری بھی سنبھالی ہے۔ ان کے عملے کی تقرریوں میں ائیر ہیڈکوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف آپریشنز (سٹریٹیجی)، ساؤتھ ویسٹرن ائیر کمانڈ میں ائیر ڈیفنس کمانڈر اور ہیڈکوارٹر سنٹرل ائیر کمانڈ میں سینئر ائیر سٹاف آفیسر شامل ہیں۔ موجودہ تقرری سنبھالنے سے پہلے، انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹر میں ایئر آفیسر انچارج پرسنل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں، ایئر مارشل کو 2008 میں وایو سینا میڈل اور 2022 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2(2)B7C4.jpg

 

1.jpg

 

2.jpg

 

3.jpg

********

 

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-6730  



(Release ID: 2019298) Visitor Counter : 89