وزارت دفاع
گجرات کی آئی سی جی اور اے ٹی ایس نے، 173 کلو منشیات لے جانے والی بھارتی ماہی گیری کی ایک کشتی کو قبضے میں لیا؛ عملے کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا گیا
Posted On:
29 APR 2024 5:00PM by PIB Delhi
ایک مربوط کوشش میں، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور گجرات کے انسداد دہشت گردی کے اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بحیرہ عرب میں ایک ہندوستانی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑا ہے،جس میں 173 کلو گرام منشیات موجود تھی۔ اس میں سوار دو مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اے ٹی ایس گجرات کے ذریعہ فراہم کردہ مخصوص اور قابل اعتماد انٹیلی جنس پر عمل کرتے ہوئے، آئی سی جی نے مشتبہ کشتی کو روکنے کے لئے جامع نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے، اپنے عملے کو حکمت عملی کے ساتھ تعینات کیا۔ کشتی کو روکنے کے بعد کی جانے والی تحقیقات نے ،انٹیلی جنس معلومات کی درستگی کی تصدیق کی، جس سے ماہی گیری کی کشتی اور اس کے دو افراد کے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا پتہ چلا۔ عملے کے ملوث ہونے کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
ضبطگی کی کاروائی والا یہ آپریشن، گزشتہ تین سالوں میں آئی سی جی کی جانب سے بارہویں کا میابی کے ساتھ انجام عیا گیا ہے۔ اس طرح کی کاروائیوں میں حال ہی میں ایک پاکستانی ماہی گیری کی کشتی کو حراست میں لینا بھی شامل ہے جس میں منشیات کی کافی مقدار پائی گئی تھی۔ یہ کاروائی، دونوں ایجنسیوں کے ذریعے سمندری سرحدوں کی حفاظت اور سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
*****
ش ح ۔ا ع ۔ر ا
U NO. 6703
(Release ID: 2019094)
Visitor Counter : 89