شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت كی طرف سے شمال مشرق میں سیاحت کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس کی چوتھی میٹنگ
Posted On:
25 APR 2024 5:07PM by PIB Delhi
شمال مشرق میں سیاحت کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس کی چوتھی میٹنگ آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تمام شمال مشرقی ریاستوں - آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے عہدیدار موجود تھے۔ دیگر ذمہ داران میں نیتی آیوگ، وزارت شہری ہوا بازی، وزارت مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز، وزارت ٹیکسٹائل، وزارت سیاحت، وزارت ثقافت، وزارت اطلاعات و نشریات اور نجی شراکت دارشامل تھے۔
ٹاسک فورس نے شمال مشرقی خطہ میں سیاحت کی جامع اور پائیدار ترقی کے لیے ایکشن پلان پر ذمہ دارن کے ساتھ مصروفیات کے ذریعے پرائیویٹ اسپیس میں موجود افراد کے ساتھ بات چیت کی۔
قبل ازیں، ستمبر 2022 میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں كیے جانے والے فیصلوں کے مطابق شمال مشرقی خطے میں سیاحت کی ترقی کے لیے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کی تجویز دی گئی تھی۔ اسی مناسبت سے وزارت کے تحت 20 اکتوبر 2023 کو ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی جس میں متعلقہ وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور دیگر ذمہ داران کے نمائندے شامل ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2018895)
Visitor Counter : 55