مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے اکتوبر-دسمبر 2023 کی سہ ماہی کے لیے‘‘انڈین ٹیلی کام سروسز پرفارمنس انڈیکیٹر رپورٹ’’ جاری کی
Posted On:
23 APR 2024 2:51PM by PIB Delhi
آج ٹی آر اے آئی نے، 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے ‘‘انڈین ٹیلی کام سروسز پرفارمنس انڈیکیٹر رپورٹ’’ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ ہندوستان میں ٹیلی کام خدمات کا ایک وسیع تناظر فراہم کرتی ہے اور ٹیلی کام خدمات کے ساتھ ساتھ کیبل کے کلیدی پیرامیٹرز اور ترقی کے رجحانات کو پیش کرتی ہے۔ بھارت میں یکم اکتوبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک کی مدت کے لیے، ٹی وی، ڈی ٹی ایچ اور ریڈیو کی نشریاتی خدمات، بنیادی طور پر خدمت فراہم کنندگان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئیں ۔
رپورٹ کا ایگزیکٹو خلاصہ منسلک ہے۔ مکمل رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in اور لنک http://www.Trai.gov.in/release-publication/reports/performance-indicators-reports) پر دستیاب ہے۔ اس رپورٹ سے متعلق کسی بھی تجویز یا کسی طرح کی وضاحت کے لئ، ٹی آر اے آئی کے مشیر (ایف اور ای اے) جناب امیت شرما سے ٹیلی فون نمبر: +91-11-23234367 اور ای میل: advfea2@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ایگزیکٹو خلاصہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*****
(ش ح –ا ع- ر ا)
U.No.6638
(Release ID: 2018599)
Visitor Counter : 84