وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال   ( ایف وائی ) 24-2023 ء کے لیے براہ راست ٹیکس  کی وصولی ( عبوری) مرکزی بجٹ تخمینے سے  1.35 لاکھ کروڑ یعنی 7.40  فی صد سے  متجاوز


مالی سال  24-2023 ء  کے لیے  کل براہ راست ٹیکس کی وصولی ( عبوری) نظرثانی شدہ تخمینے    سے 13000 کروڑ روپے زیادہ

مالی سال  24-2023 ء  کے لیے مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی ( عبوری)  23.37 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچی ، جس سے  18.48 فی صد سال بہ سال  اضافے کا اظہار ہوتا ہے

مالی سال 24-2023 ء کے لیے  براہ راست ٹیکس وصولی ( عبوری)  19.58 لاکھ کروڑ تک پہنچی  ، جو سال بہ سال 17.70 فی صد اضافے کو ظاہر کرتی ہے

مالی سال 24-2023 ء میں اوسطاً 3.79 لاکھ  کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے

Posted On: 21 APR 2024 1:01PM by PIB Delhi

مالی سال  ( ایف وائی ) 24-2023 ء  کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کے عبوری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ کل وصولی  19.58 لاکھ کروڑ روپے  ہوئی ، جب کہ پچھلے مالی سال   یعنی  ( ایف وائی ) 23-2022 ء میں یہ 16.64 لاکھ کروڑ  روپے تھی ، جس سے 17.70 فی صد کے اضافے کا اظہار ہوتا ہے ۔

مالی سال  24-2023 ء  کے لیے  مرکزی بجٹ میں براہ راست ٹیکس محصولات کے بجٹ تخمینہ   ( بی ای ) 18.23 لاکھ کروڑ  روپے مقرر کیا گیا تھا ، جس پر نظر ثانی کی گئی تھی اور نظر ثانی شدہ تخمینہ ( آر ای )  19.45 لاکھ کروڑ وپے مقرر کیا گیا ۔    براہ راست ٹیکس کی  عبوری وصولی (ریفنڈز  سمیت) بی ای  سے 7.40 فی صد   اور آر ای سے 0.67 فی صد تجاوز کر گئی ہے۔

مالی سال  24-2023 ء  کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی ( عبوری) (ریفنڈز   کئے جانے سے پہلے )    23.37 لاکھ کروڑ روپے  تھی ، جو مالی سال 23-2022 ء کے لیے   19.72 لاکھ کروڑ روپے  کے اضافے یعنی  18.48 فی صد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

مالی سال  24-2023 ء  میں مجموعی کارپوریٹ ٹیکس کی وصولی ( عبوری )  11.32 لاکھ کروڑ  روپے  رہی  ، جو پچھلے سال مجموعی کارپوریٹ ٹیکس کی وصولی  10 لاکھ کروڑ روپے سے 13.06 فی صد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے ۔  مالی سال  24-2023 ء  میں  کارپوریٹ ٹیکس کی  کل وصولی ( عبوری) 9.11 لاکھ کروڑ روپے  رہی ، جو پچھلے سال کے  8.26 لاکھ کروڑ روپے کے کارپوریٹ ٹیکس کی  کل وصولی سے  10.26 فی صد زیادہ ہے۔

 مجموعی پرسنل انکم ٹیکس کی وصولی مالی سال 24-2023 ء   میں  ( ایس ٹی ٹی سمیت )  12.01 لاکھ کروڑ روپے ( عبوری ) رہی ، جو پچھلے سال کے مجموعی پرسنل انکم ٹیکس کی وصولی ( ایس ٹی ٹی سمیت ) 9.67 لاکھ کروڑ  روپے سے 24.26 فی صد زیادہ ہے ۔ کل پرسنل انکم ٹیکس کی وصولی ( ایس ٹی ٹی سمیت ) مالی سال 24-2023 ء میں 10.44 لاکھ کروڑ روپے ( عبوری ) رہی ، جس سے پچھلے سال کے دوران کل پرسنل انکم ٹیکس کی وصولی ( ایس ٹی ٹی سمیت ) 8.33 لاکھ کروڑ روپے سے 25.23 فی صد زیادہ ہے ۔

مالی سال 24-2023 ء میں 3.79 لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے ہیں ، جو مالی سال 23-2022 ء میں جاری کردہ 3.09 لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈ سے 22.74 فی صد زیادہ ہے ۔

 

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6611


(Release ID: 2018385) Visitor Counter : 103