بھارتی چناؤ کمیشن

گرم لہر کے 2024 كے باوجود لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں زبردست ووٹنگ


پولنگ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بڑے پیمانے پر پرامن رہی

دس  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول شمال مشرق کے بیشتر علاقوں میں پولنگ مکمل

بستر کے 56 گاؤں، گریٹ نیکوبار کے شومپن قبیلے نے پہلی بار ووٹ ڈالنے میں حصہ لیا

پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے ووٹنگ میں حصہ لیا

Posted On: 19 APR 2024 8:28PM by PIB Delhi

2024 كے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں گرم لہر کے باوجود ووٹروں کی تعداد نے پولنگ میں حصہ لیا۔ پولنگ بڑی حد تک پرامن رہی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ووٹروں نے عوامی ذمہ داری اور فخر کے شاندار مظاہرہ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ 2024 كے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکم اور اروناچل پردیش کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے پولنگ کے ساتھ ساتھ 18ویں لوک سبھا کے انتخاب کے لیے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پولنگ مکمل ہو گئی۔ الیكشن کمیشن نے اولیم مرحلے کے ووٹروں اور پوری انتخابی مشینری کا شکریہ ادا کیا۔

اکیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شام 7 بجے تك رائے دہی  كوئی  60 فیصد سے زیادہ رہی۔ ریاستی اعداد و شمار ضمیمہ اے میں دكھائے گئے ہیں۔تمام پولنگ اسٹیشنوں سے رپورٹیں موصول ہونے پر ووٹنگ كی شرح بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ کئی حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک مقرر ہے۔ اس کے علاوہ پولنگ کا وقت ختم ہونے تک پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنے والے ووٹرز کو اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔ فارم 17 اے کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی اعداد و شمار كا پتہ  کل چلے گا۔

 چیف الیكشن كمشنر جناب راجیو کمار اور الیكشن كمشنر جناب گیانیش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو کی قیادت میں کمیشن نے نرواچن سدن میں ہندوستانی انتخابی كمیشن كے صدر دفتر سے تمام حلقوں میں پہلے مرحلے كی پولنگ کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی۔ اس مقصد کے لیے ہیڈ کوارٹر میں ایک جدید ترین کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ اسی طرح کے کنٹرول روم ریاستی اور ضلعی سطح پر بھی بنائے گئے تھے۔

ہندوستانی انتخابی كمشن كے صدر دفتر میں کنٹرول روم

کنٹرول روم، مغربی بنگال

بڑے پیمانے پر پرامن اور سازگار ماحول کے پس منظر میں، ملک کے متنوع ووٹر نے عملی طور پر جمہوریت کی واضح عكاسیاں كیں۔ ہلچل سے بھرے شہر کے مراکز سے لے کر دور افتادہ دیہاتوں تک، پولنگ اسٹیشنوں پر ایك سے زیادہ نسلوں اور پس منظر پر محیط ووٹروں کا رنگا رنگ اجتماع نظر آیا۔ کمیشن اور اس کے عہدیداروں کی جانب سے فیلڈ میں باریكی كیساتھ  منصوبہ بندی اور عملدرآمد كی وجہ سے پولنگ بغیر کسی رکاوٹ کے مكمل ہوئی ۔

 

Poll Day Selfie Point SriGanganagarState PWD Icon, Shri Bikram Bhattarai casting his vote at Gangtok District, Sikkim on 19/04/2024Image

قبائلی پسماندہ علاقوں میں ووٹنگ کی سہولت پر کمیشن کی توجہ کے ساتھ، چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کے انتہا پسندوں سے متاثرہ علاقوں كی کمیونٹیوں نے بولیٹ پر بیلٹ کی طاقت کو قبول کرتے ہوئے امن اور جمہوریت کے راستے کا انتخاب کیا۔

لوک سبھا الیکشن میں پہلی بار بستر کے 56 گاوؤں كے لوگوں نے اپنے ہی گاؤں میں قائم پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالے۔ بیجاپور میں پارلیمانی حلقہ 163 کے ماڈل پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کو طبی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے دیکھا گیا۔ گڈچرولی-چیمور، مہاراشٹر كی ایک اور مثال میں ہیملکاسا بوتھ پر مقامی قبائلی بولی استعمال کی گئی جس میں تمام متعلقہ معلومات موجود تھیں۔ بہار کے بودھ گیا میں، بدھ راہبوں کو مسکراہٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا جن کی انگلیوں پر سیاہی لگی ہوئی ہے۔

 

 

 

Scouts & Guides volunteers assisting senior voter at Lawngtlai Vengpui North P/S, Mizoram

اسکاؤٹس اور گائیڈ کے رضاکار لانگٹلائی وینگپوئی نارتھ پی/ایس، میزورم میں زیادہ عمر كے ووٹر کی مدد کر رہے ہیں۔انڈمان اور نکوبار جزائر میں قبائلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ووٹر بڑی تعداد میں سامنے آئے۔ گریٹ نکوبار کے شومپن قبیلے نے 2024 كےعام انتخابات میں پہلی بار اپنے ووٹ ڈال کر تاریخ رقم کی۔ میزورم میں ایک بزرگ جوڑے نے ایک ساتھ ووٹ دینے کے اپنے عہد کی توثیق کی۔ اروناچل پردیش میں ایک بزرگ خاتون گھر سے ووٹنگ دینے كی سہولت کے باوجود اپنی مرضی سے پولنگ سٹیشن تک پہنچی۔

ملک کے بیشتر حصوں میں ووٹروں نے گرمی کا مقابلہ کیا جبکہ دیگر علاقوں میں ووٹرز نے بارش ركنے کا صبر سے انتظار کیا۔ ہر پولنگ سٹیشن پر کم سے کم سہولیات ووٹروں کے لیے بہت زیادہ معاون تھیں جس كی ہندوستانی انتخابی كمیشن کی طرف سے ضمانت دی گئی تھی۔

ناگالینڈ میں ماڈل پولنگ اسٹیشن

رائے دہندگان ہندوستانی ثقافت کی بھرپور عکاسی کرتے ہوءے رنگ برنگے لباس میں آئے اور فخر کے ساتھ اپنی سیاہی والی انگلیوں کے ساتھ اپنی سیلفیوں کا مظاہرہ کیا جو ان کے عوامی فرض کی تکمیل کی علامت ہے۔

سات مرحلوں کے 2024 كےعام انتخابات میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 102 پارلیمانی حلقوں میں آج پولنگ ہوئی۔ ریاستوں بشمول اتراکھنڈ، اروناچل پردیش، سکم، میگھالیہ، ناگالینڈ، میزورم، تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔ الیکشن کمیشن 2024 كے عام انتخابات کے آئندہ کے مراحل میں ایک ہموار، شفاف اور جامع انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے سرگرمِ عمل ہے۔

 پول ڈے 100+ ووٹر کی سہولت بوتھ نمبر 228 الور میں 92 سالہ خاتون ووٹر، نامچی ضلع، سكم 19.04.2024 ، منگن ضلع، سکم میں 19/04/2024 كی ووٹنگ کی جھلکیاں۔

Poll Day 100+ Voter Facilitation Booth No. 228 Alwar92 year old woman voter, Namchi District in Sikkim, 19.04.2024Glimpses of voting in Mangan District, Sikkim on 19/04/2024

Image 

 ضمیمہ اے  (صرف عارضی اعداد و شمار)

******

U.No:6602

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2018322) Visitor Counter : 46