جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے کا گفٹ سٹی آفس گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کی تیاری کے منصوبوں کو فروغ دے گا
توانائی کی ذخیرہ کاری نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت اہداف کے حصول کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے: ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ 2024 میں آئی آر ای ڈی اے سی ایم ڈی کا بیان
Posted On:
18 APR 2024 10:37AM by PIB Delhi
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے گفٹ سٹی، گاندھی نگر میں ایک دفتر کھولا ہے، جو غیر ملکی کرنسیوں میں قرض کے متبادلات فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ قدرتی تحفظ کو آسان بنائے گا اور گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کی تیاری کے منصوبوں کے لیے مالیاتی اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرے گا۔ اس اسٹریٹجک پہل قدمی پر، جو کہ ملک کے سرسبز مستقبل کی طرف سفر میں اپنا کردار ادا کرے گی، آئی آر ای ڈی اے کے چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے ورلڈ فیوچر انرجی میں منعقدہ ‘‘طویل مدتی توانائی کے ذخیرہ کرنے کے لیے مستقبل میں ترقی کے مواقع’’ کے موضوع پر ایک پینل بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روشنی ڈالی جس کا انعقاد 17 اپریل 2024 کو ابوظہبی میں سمٹ 2024 میں کیا گیا۔
آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے اس اہم کردار پر زور دیا جوکہ توانائی کی ذخیرہ کاری 2030 تک نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے 5 ملین میٹرک ٹن سالانہ(ایم ٹی پی اے) ہائیڈروجن کی پیداوار کے جرآت مندانہ ہدف کو حاصل کرنے میں ادا کرے گی۔
سی ایم ڈی نے لاگت کو کم کرنے اور توانائی ذخیرہ کرنے کے پروگرام کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق اور ترقی کی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے توانائی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجیز کی کامیاب تعیناتی کے حصول کے لیے سپلائی چین نیٹ ورک کو مضبوط بنانے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسابقتی اور موزوں مالیاتی حل فراہم کرنے سے توانائی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ہندوستان نے اس سمت میں فعال قدم اٹھائے ہیں، جس میں 2047 تک ذخیرہ کاری کی ضرورت کے روڈ میپ کی تشکیل، ٹیکنالوجی-ایگنوسٹک اسٹوریج ٹینڈرز، اور بیٹری مینوفیکچرنگ اور پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لیے معاون حکومتی پہل قدمی شامل ہیں۔ سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی آف انڈیا نے 2032-2030 تک تقریباً 400 گیگا واٹ گھنٹے(جی ڈبلیو ایچ) ذخیرہ کرنے کی ضرورت کا منصوبہ بنایا ہے، جس کی تخمینی سرمایہ کاری 3.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔
آئی آر ای ڈی اے مسابقتی شرحوں پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے اختراعی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے قابل تجدید توانائی کی مالی اعانت میں سب سے آگے رہا ہے اور ہندوستان میں توانائی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No.6585
(Release ID: 2018152)
Visitor Counter : 99