وزارت دفاع

چیف آف دی آرمی اسٹاف (فوج کے سربراہ) جنرل منوج پانڈے جمہوریہ ازبیکستان کے دورے پرروانہ ہوگئے ہیں

Posted On: 15 APR 2024 11:20AM by PIB Delhi

چیف آف دی آرمی اسٹاف ( سی اوایف) جنرل منوج پانڈے بھارت اور جمہوریہ ازبیکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم قدم کے طورپر جمہوریہ ازبیکستان کے دورے پرروانہ ہوگئے ہیں ، وہ 15سے 18اپریل 2024تک اس ملک کے دورے پررہیں گے ۔

15اپریل 2024کو جنرل منوج پانڈے جمہوریہ ازبیکستا ن کی اعلیٰ دفاعی  قیادت کے ساتھ مذاکرات کریں گے ۔ ان میٹنگوں میں وہ لیفٹیننٹ جنرل باقودیرقربانوف  ، ازبیکستان کے وزیردفاع  میجرجنرل کھلاموکھامادیف شکردگیارت جانووچ جو دفاع کے اول نائب وزیرہیں ، کے ساتھ میٹنگ کریں گے ، اس کے علاوہ وہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ میجرجنرل برکھانوف احمدجمالووچ (نائب وزیر)اور فضائیہ کے سربراہ  اورایئرڈیفنس فورسیزکے ساتھ بھی بات چیت کریں گے ۔ یہ مذاکرات  فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں کلیدی رول اداکریں گے ۔ دورے کے پروگرام میں مسلح افواج کے میوزیم کا دورہ بھی شامل ہے ۔اس کے بعد وہ ہست امام اینسیمبل کا دورہ کریں گے اورمالامال فوجی تاریخ اورازبیکستان کی حصولیابیوں  کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔

16اپریل 2024کو چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے آنجہانی لال بہادرشاستری کی یادگارپرگلہائے عقیدت نذرکرکے انھیں  خراج عقیدت پیش کریں گے ، جو ہندوستان کے دوسرے وزیراعظم تھے ۔ اس کے بعد جنرل منوج پانڈے وکٹری پارک جائیں گے ، جہاں دوسری جنگ عظیم میں ازبیکستان کی قربانیوں اورتعاون کی یادگارہے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ اختراعی ٹیکنولوجیوں کے مرکز ایل ایل سی کا دورہ کریں گے جہاں چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے دفاعی ٹیکنولوجی اوراخترعات میں جمہوریہ ازبیکستان کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کی جانکاری حاصل کریں گے ۔ جنرل منوج پانڈے اس کے بعد ازبیکستان آرم فورسیز اکیڈمی کا دورہ کریں اوراکیڈمی میں آئی ٹی لیب کا دورہ کریں گے ۔ جو ہندوستان کی مدد سے قائم کی گئی ہے ۔

17اپریل 2024کو سمرقند کا دورہ کرتے ہوئے جنرل پانڈے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈرکے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔ یہ دورہ 18اپریل 2024کو ترمیز میں اختتام پذیرہوگا جہاں چیف آف دی آرمی اسٹاف  ہندوستان اورازبیکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘‘ڈسلک’’کا بھی مشاہدہ کریں گے ۔وہ  دونوں ملکوں کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کرنے اور دوستی کو اجاگرکریں گے ۔ جنرل پانڈے ترمیز میوزیم اور سرکھندریہ خطے کی تاریخی یادگاروں کا بھی دورہ کریں گےاور ازبیکستان کے شاندارماضی اورثقافتی منظرنامے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔

جنرل منوج پانڈے کے دورے کا مقصد ہندوستان اورازبیکستان کے درمیان فوجی تعاون کو مستحکم کرناہے اوراس کے علاوہ دونوں کے درمیان  اشتراک کے نئے مواقع  کا پتہ لگاناہے ۔

*********

(ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6552



(Release ID: 2017911) Visitor Counter : 53