کانکنی کی وزارت

کان کنی کی وزارت نے کان کنی اور معدنیات پروسیسنگ میں تحقیق اور اختراعات کی حوصلہ افزائی  کے لیے کانکنی  اسٹارٹ اپس ویبنار کا انعقاد کیا

Posted On: 10 APR 2024 4:05PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کانکنی کی وزارت نے  کانی اور معدنیات پروسیسنگ میں تحقیق اور اختراعات کو بڑھاوا دینے کے مواقع کا پتہ لگانے کے لیے کانکنی اسٹیل سیکٹر میں کام کرنے والے  اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای اور ذاتی اختراعات کاروں کے لیے آج ایک خصوصی ویبنار کا افتتاح کیا۔  سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے سیکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر نے ویبنار کا افتتاح کیا۔ اہم خطبہ کانکنی کے سیکریٹری جناب ویل ایک کانتاراؤ نے دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y6IO.jpg

 

کا نکنی کی وزارت نے نومبر2023 میں‘اسٹارٹ اَپ میں تحقیق اور اختراعات کو بڑھاوا اور کانکنی معدنیات پروسیسنگ، اسٹیل سائنس اور ری سائکلنگ سیکٹر (ایس اینڈ ٹی-پی آر آئی ایس ایم)میں ایم ایس ایم ای میں تحقیق اور اختراعات کی حوصلہ افزائی’ پروگرام لانچ کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد کانکنی اور صنعتی ایپلی کیشن کے سیکٹر میں کام کررہے اسٹارٹ اَپس اور ایم ایس ایم ای میں تحقیق اور اختراعات کو فنڈ مہیا کرانا ہے۔ امید ہے کہ اس سے  اختراعات ترقی  اور کاروباریت کے درمیان فاصلہ کم ہوگا اور کانکنی اور معدنیاتی سیکٹر میں ایک مکمل ویلیو چین کے لیے ایکوسسٹم کو بڑھاوا ملے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JH54.jpg

 

ایس اینڈ ٹی -پی آر آئی ایس ایم کے لیے نفاذ والی ایجنسی کانکنی کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول میں خود مختار ادارہ جواہر لال نہرو ایلومینیم تحقیق و ڈیزائن مرکز ناگپور ہے۔

جے این اے آر ڈی  ڈی سی کے ذریعے ایس اینڈ ٹی-پی آر آئی ایس ایم  پروگرام کے تحت نئی تجویز مدعو کی گئی ہے اور وقت کی حد 30 اپریل 2024 مقرر کی گئی ہے۔ شمال مشرقی خطے کے اسٹارٹ اَپ /ایم ایس ایم ای اور خاتون قیادت والی صنعتوں کو اولیت دی جاتی ہے۔

ویبنار میں 200 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا ، جس  میں اسٹارٹ اَپ ، ماہرین اور صنعت شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034RTL.jpg

 

 شرکاء  نےویبنار میں کانکنی اور معدنیات پروسیسنگ میں جدید ترین رجحانات ، چیلنجوں اور مواقع پر گہری بات چیت کی۔ ڈاکٹر انوپم اگنی ہوتری ڈائریکٹر جے این اے آر ڈی ڈی سی نے ایس اینڈ ٹی-پی آر آئی ایس ایم کے کام کاج اور اصول و ضوابط پر پریزنٹیشن دی۔ امیتیش سنہا۔ ہیڈ-کارپوریٹ وینچر کیپٹل اور ویدانتا اسپارک انیشیٹوزس اور جناب روہت پاٹھک،سی ای او اور بزنس ہیڈ ، برلا کاپر ، آدتیہ برلا گروپ نے کانکنی کے شعبے میں اسٹارٹ اَپس کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں اپنے تجربات ساجھا کیے۔ انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ بامبے کے پروفیسر اسیم تیواری نے کانکنی سیکٹر میں آرٹی فیشیل رول کے بارے میں معلومات دی۔

 

**********

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 6510)

Date: 10.04.2024

 



(Release ID: 2017660) Visitor Counter : 51