صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر ایک ہومیوپیتھی سمپوزیم کا افتتاح کیا
Posted On:
10 APR 2024 12:56PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (10 اپریل، 2024) عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر نئی دہلی میں سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی کے زیر اہتمام دو روزہ ہومیوپیتھی سمپوزیم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، صدر مملکت نے کہا کہ ہومیوپیتھی کو بہت سے ممالک میں ایک آسان اور قابل رسائی طریقہ علاج کے طور پر اپنایا گیا ہے۔ پوری دنیا میں بین الاقوامی، قومی اور مقامی سطح پر بہت سے ادارے ہومیو پیتھی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے آیوش کی وزارت، سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیو پیتھی، نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی اور مرکزی حکومت کے ایسے تمام اداروں کی ہندوستان میں ہومیوپیتھی کے فروغ میں ان کے تعاون کے لیے تعریف کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اکیسویں صدی میں تحقیق کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا، اس سمپوزیم کا موضوع ”تحقیق کو با اختیار بنانا، مہارت میں اضافہ کرنا“ بہت ہی متعلقہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحقیق اور مہارت ہومیو پیتھی کی اہمیت اور مقبولیت کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے شخص کے تجربات کا اشتراک کرتے ہیں جو مختلف طریقوں سے علاج کروانے کے بعد مایوس ہو گیا تھا اور ہومیو پیتھی کے معجزے سے مستفید ہوا۔ لیکن، ایسے تجربات کو سائنسی طبقے میں اسی وقت تسلیم کیا جا سکتا ہے جب انہیں حقائق اور تجزیے کے ساتھ پیش کیا جائے۔ اس طرح کے حقائق پر مبنی تجزیے کو بڑے پیمانے پر مستند طبی تحقیق کہا جاتا ہے۔ سائنسی تجزیے کی حوصلہ افزائی سے اس طبی نظام پر لوگوں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ صحت مند افراد ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔ صحت مند معاشرے کی بنیاد پر ایک صحت مند قوم کی تعمیر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے تمام پیشہ ور افراد ایک صحت مند، خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں نمایاں تعاون کریں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 6503
(Release ID: 2017589)
Visitor Counter : 81