بجلی کی وزارت

ایس جے وی این کو  اپنے  کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تعاون کے لیے  پندرہویں ویں سی آئی ڈی سی وشوکرما ایوارڈز 2024 سے نوازا گیا

Posted On: 05 APR 2024 2:22PM by PIB Delhi

ایس جے وی این لمیٹڈ نے 15ویں سی آئی ڈی سی وشوکرما ایوارڈز 2024 میں دو باوقار ایوارڈز جیتے ہیں۔ان  ایوارڈز کو کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ کونسل نے کیا  قائم تھا۔ ایس جے وی این کو ’سوشل ڈیولپمنٹ اینڈ امپیکٹ تیار کرنے کے لیے اچیومنٹ ایوارڈ‘ اور ’سی آئی ڈی سی پارٹنرز ان پروگریس ٹرافی‘ سے نوازا گیا ہے۔

اعزازات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایس جے وی این کی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ایس آر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ  گیتا کپور نے کہا کہ یہ ایوارڈز   اختراعی اور پائیدار کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدامات کے ذریعے مثبت تبدیلی کے  ایس جے وی این کے عزم کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ کمپنی نے مسلسل تیسرے سال یہ باوقار ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ محترمہ کپور نے کہا ’’ہمیں اس بات  پر بے حد فخر ہے  کہ معاشرے کے لئے  ہماری خدمات کو تسلیم کیا جارہا ہے اور ہم بامعنی اثر پیدا کرنے کے مقصد سے  اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے وقف رہیں گے‘‘۔

ایس جے وی این کے تمام سی ایس آر  اقدامات رجسٹرڈ ٹرسٹ، ایس جے وی این فاؤنڈیشن کے ذریعے کئے جاتے ہیں۔ اب تک کمپنی نے سی ایس آر سرگرمیوں کے ایک اسپیکٹرم پر 450 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔  یہ  سرگرمیاں تعلیم اور ہنر کی ترقی، صحت اور حفظان صحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور کمیونٹی اثاثہ کی تخلیق، پائیدار ترقی، قدرتی آفات کے دوران امداد، مقامی ثقافت اور کھیلوں کے تحفظ اور فروغ  پر محیط ہیں ۔

انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران  ایس جے وی این کی جانب سے، ایوارڈز سی جی ایم  (ایچ آر )  جناب بلجیت سنگھ نے وصول کیے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-04-051423492SQ3.png

سی آئی ڈی سی وشوکرما ایوارڈز مختلف شعبوں بشمول کارپوریٹ سماجی ذمہ داری، ملک کی ترقی اور پائیدار ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اداروں اور افراد کو ان کے اقدامات کے لیے تسلیم کرنے کا ایک مظہر بن گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6457



(Release ID: 2017232) Visitor Counter : 53