بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) نے 6.43 ملین ٹی ای یوز کاتھروپٹ (صنعت یا پیداوار میں لگایا جانے والا مال) ریکارڈ حاصل کیا
مالی سال24-2023 کے لیے کل ٹریفک 85.82 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے
Posted On:
03 APR 2024 10:57AM by PIB Delhi
ہندوستان کی معروف کنٹینر بندرگاہوں میں سے ایک مہاراشٹر کے ممبئی میں جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) نے مالی سال24-2023 میں 6.43 ملین ٹی ای یوزکا اب تک کا سب سے زیادہ تھرو پٹ(صعنت یا پیداوار میں لگایا جانے والا مال) ریکارڈدرج کرکے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔23-2022 کے 6.05 ملین ٹی ای یوکے نشان کو عبور کرتے ہوئے، بندرگاہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کے مقابلے میں، پچھلے سال کی اسی مدت میں ریکارڈ تھرو پٹ دیکھا گیا، جس سے کل تھرو پٹ میں 6.27 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
اپریل-2023 سے مارچ-2024 کے دوران جے این پی اے پر ہینڈل ہونے والی کل ٹریفک 85.82 ہے۔
ملین ٹن، جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 83.86 ملین ٹن کے مقابلے میں کہ 2.33 فیصد زیادہ ہے ۔ اس میں 78.13 ملین ٹن کنٹینر ٹریفک اور 7.70 ملین ٹن بلک کارگو شامل ہے جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بالترتیب 76.19 ملین ٹن کنٹینر ٹریفک اور 7.67 ملین ٹن بلک ٹریفک تھا۔
کنٹینر ٹریفک کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ بی ایم سی ٹی میں 2.03 ملین 2027781 ٹی ای یوز،اے پی ایم ٹی میں 1.59 ملین ٹی ای یوز،این ایس آئی سی ٹی میں 1.13 ملین ٹی ای یوز،این ایس آئی جی ٹی میں 1.11 ملین ٹی ای یوز ،این ایس ایف ٹی 0.56 ملین ٹی ای یوز اوراین ایس ڈی ٹی 7978 ٹی ای یوز ہینڈل کیے گئے تھے۔
جے این پی اے کے صدر، آئی آر ایس جناب انمیش شرد واگھ نے کہا کہ ’’ہم اس اہم کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔یہ بندرگاہ کوای ایکس آئی ایم تجارت کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر قائم کرنے کے لیے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے۔یہ کامیابی سینٹرلائزڈ پارکنگ پلازہ،سنگل ونڈو کلیئرنس اور دیگر مختلف اقدامات سمیت اعلیٰ درجہ کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ہماری ٹیم کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے جوتجارت کرنے میں آسانی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ میں اپنے تمام شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے مسلسل اعتماد اور تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جے این پی اے ملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون فراہم کرنے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے۔
جے این پی اے کے بارے میں:
جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) ہندوستان میں کنٹینر ہینڈلنگ کی سب سے بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ 26 مئی 1989 کو اپنے قیام کے بعد سے،جے این پی اے ایک بلک کارگو ٹرمینل سے بدل کر ملک کا سب سے بڑا کنٹینر پورٹ بن گیا ہے۔ فی الحال،جے این پی اے پانچ کنٹینر ٹرمینلز -، این ایس ایف ٹی ، این ایس آئی سی ٹی ، این ایس آئی جی ٹی ، بی ایم سی ٹی ، اے پی ایم ٹی کو آپریٹ کرتا ہے ۔ بندرگاہ میں عام کارگو کے لیے ایک شالو واٹر برتھ اور ایک اور رقیق کارگو ٹرمینل بھی ہے جس کا انتظام بی پی سی ایل-آئی او سی ایل کنسورشیم اور نو تعمیر شدہ ساحلی برتھ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ 277 ہیکٹر اراضی پر واقع،جے این پی اے، ہندوستان میں برآمدات پر مرکوز صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچوں کے ساتھ ایک باریک بینی سے ڈیزائن کیا گیا ملٹی پروڈکٹ ایس ای زیڈ کوبھی آپریٹ کرتا ہے۔
***********
ش ح ۔ ع ح - م ش
U. No.6426
(Release ID: 2017048)
Visitor Counter : 89