صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مفروضہ بنام حقائق
ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کا دعویٰ کرنے والی میڈیا رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں
دواسازی کی قیمت سے متعلق قومی اتھارٹی(این پی پی اے)، سالانہ تھوک قیمتوں کے اشاریہ کی بنیاد پر طے شدہ ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتا ہے
تھوک قیمتوں کے اشاریہ(ڈبلیو پی آئی ) میں 0.00551فیصد کے اضافے کی بنیاد پر، 782 ادویات کی مروجہ حد کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جبکہ 54 ادویات کی قیمتوں میں ایک پیسہ کا معمولی اضافہ ہوگا
ڈبلیو پی آئی میں اضافہ ڈی پی سی او 2013 کے مطابق زیادہ سے زیادہ قابل اجازت اضافہ ہے اور مینوفیکچررز اپنی دواؤں میں اس چھوٹے سے اضافے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا نہیں
Posted On:
03 APR 2024 12:31PM by PIB Delhi
کچھ میڈیا رپورٹس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ اپریل 2024 سے ادویات کی قیمتوں میں 12 فیصد تک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ ایسی رپورٹس غلط، گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
دوا کی قیمت کے کنٹرول سے متعلق احکامات(ڈی پی سی او) 2013 کی شقوں کے مطابق، ادویات کو شیڈولڈ اور نان شیڈول فارمولیشن کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ ایسے فارمولیشنز ، اجو ڈی پی سی او کے شیڈول-I میں درج ہیں وہ طے شدہ فارمولیشن ہیں اور جو فارمولیشنز ڈی پی سی او 2013کے شیڈول-I میں متعین نہیں ہیں وہ غیر شیڈول فارمولیشن ہیں۔
دواسازی کے شعبہ کے تحت نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) سالانہ تھوک قیمت اشاریہ (ڈبلیو پی آئی ) کی بنیاد پر طے شدہ ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہے۔ ڈی پی سی او کے شیڈول-1 میں شامل طے شدہ ادویات ضروری ادویات ہیں۔ کیلنڈر سال 2023 کے دوران 2022 کی اسی مدت کے دوران، بنیادی سال 2011-12 کے ساتھ ڈبلیو پی آئی میں سالانہ تبدیلی (+) 0.00551فیصد تھی جو کہ محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق تھی۔ اسی مناسبت سے، اتھارٹی نے 20.03.2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں طے شدہ ادویات کے لیے WPI @ (+) فیصد0.00551 اضافے کی منظوری دی ہے۔
923 ادویات کی قیمتیں اس تاریخ تک موثر ہیں۔ (+) 0.00551فیصدکے مذکورہ ڈبلیو پی آئی عوامل کی بنیاد پر، 782 ادویات کے لیے مروجہ حد کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور موجودہ قیمتیں 31.03.2025 تک برقرار رہیں گی۔ 54 دواؤں میں جن کی زیادہ سے زیادہ قیمت 90سے روپے 261 روپے ہے،صفر اعشاریہ صفر ایک فیصد(ایک پیسہ )کا معمولی اضافہ ہوگا۔ چونکہ قابل اجازت قیمت میں اضافہ معمولی ہے، اس لیے کمپنیاں اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں یا نہیں بھی۔ اس طرح، مالی سال 2024-25 میں، ڈبلیو پی آئی کی بنیاد پر ادویات کی قیمتوں کی حد میں تقریباً کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
ڈبلیو پی آئی میں اضافہ ڈی پی سی او ، 2013 کے مطابق زیادہ سے زیادہ قابل اجازت اضافہ ہے اور مینوفیکچررز مارکیٹ کی حرکیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا نہیں۔ کمپنیاں اپنی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی ) کو اپنی دوائیوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے لحاظ سے ایڈجسٹ کرتی ہیں، کیونکہ ایم آر پی (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) کوئی بھی قیمت ہو سکتی ہے جو زیادہ سے زیادہ قیمت سے کم ہو۔ نظر ثانی شدہ قیمتیں یکم اپریل 2024 سے لاگو ہوں گی اور نظرثانی شدہ قیمتوں کی تفصیل این پی پی اے کی ویب سائٹ www.nppaindia.nic.in پر دستیاب ہے۔
غیر طے شدہ فارمولیشن کی صورت میں، مینوفیکچرر قیمت طے کرنے کے لیے آزاد ہے۔ تاہم، غیر طے شدہ فارمولیشن کا کوئی بھی مینوفیکچرر ڈی پی سی او، 2013 کے پیرا 20 کے تحت پچھلے 12 مہینوں کے دوران ایم آرپی میں 10فیصدسے زیادہ اضافہ نہیں کر سکتا۔
********
ش ح۔ح ا ۔رم
U-6428
(Release ID: 2017038)
Visitor Counter : 128