صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ہولی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 24 MAR 2024 8:38PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ہولی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ،’’ہولی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک آباد تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

ہولی ایک پرجوش اور پرمسرت تیوہار ہے، جو ہماری زندگیوں میں امید اور جوش و جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ہولی کے مختلف رنگ ہمارے ملک کے تنوع کی علامت ہیں۔ یہ تیوہار لوگوں میں محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ یہ تیوہار ہمیں اپنے ثقافتی ورثے کو مضبوط کرنے کی تحریک بھی فراہم کرتا ہے۔

دعا ہے کہ رنگوں کا یہ تیوہار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں لائے اور ہم سب کو نئے جوش کے ساتھ ملک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی ترغیب فراہم کرے۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرام یہاں کلک کریں۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6332



(Release ID: 2016296) Visitor Counter : 48