بھارتی چناؤ کمیشن
ڈائرکٹریٹ آف فائنانس (انویسٹی گیشن) ، دہلی کی جانب سے لوک سبھا کے عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والے کنٹرول روم اور ٹول فری موبائل نمبر 9868168682کا قیام
کنٹرول روم کے ذریعہ نگرانی سے قومی راجدھانی خطہ این سی ٹی دہلی کے اندر مشتبہ نقل وحرکت ، نقد پیسوں ، سونا چاندی یا دیگر بیش قیمت اشیاء کی تقسیم کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی
یہ کنٹرول روم دہلی میں مثالی ضابطہ عمل کی پوری مدت کے دوران کام کرتا رہے گا
Posted On:
20 MAR 2024 5:27PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمہ انتخابات میں کالے دھن کے استعمال کی روک تھام کے لئے انتخابی کمیشن کی مدد کرنے کے اپنے عہد کے تحت شہریوں کو اس بات کی تلقین کرنا ہے کہ وہ لوک سبھا کے تمام انتخابات 2024 کو صاف ستھرا اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس مقصد کے حصول کے لئے ڈائرکٹریٹ آف انکم ٹیکس (انویسٹی گیشن) ، دہلی نے انتخابی مقاصد کے تحت نقد پیسوں، سونا چاندی اور دیگر بیش قیمت اشیا کی نقل وحمل پر نظر رکھنے کے لئے کئی انتظامات کئے ہیں۔ دہلی میں مثالی ضابطہ عمل کی مدت کے دوران قومی راجدھانی خطے میں یہ نگرانی رکھی جائے گی۔
دیگر اقدامات میں ڈائرکٹریٹ نے لوک سینٹر، نئی دہلی میں ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کیا ہے اور ایک ٹول فری نمبر جاری کیا ہے جہاں کوئی بھی شخص رابطہ قائم کرکے انکم ٹیکس محکمے کو مشتبہ نقل وحرکت ، نقد پیسوں، سونا چاندی یا دیگر بیش قیمت اشیا کی این سی ٹی دہلی کے اندر تقسیم کی اطلاع دے سکتا ہے ۔ کنٹرول روم کی تفصیلات اس طرح ہیں۔
کمرہ نمبر سترہ، گراؤنڈ فلور ، سی بلاک ،سول سنٹر، نئی دہلی۔110002 ، ٹول فری نمبر 1800112300
لینڈ لائن نمبر: 76/67/31/ 23232312،ٹول فری موبائل نمبر 9868168682
شہری ٹول فری نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں اور کال کرنے والے کو اپنی ذاتی معلومات بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جو اطلاع دی جارہی ہے وہ بھروسے کے لائق ہو جس پر کارروائی کی جاسکے۔
کنٹرول روم دہلی میں مثالی ضابطہ عمل کی پوری مدت کے دوران یعنی عام انتخابات 2024 کے اعلان کی تاریخ سے ختم ہونے تک کام کرتا رہے گا۔ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کے لئے شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ درج بالا نمبروں پر متعلقہ معلومات فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے کی تفصیل خفیہ رکھی جائے گی۔
******
U.No:6278
ش ح۔ع س۔ک ا
(Release ID: 2015831)
Visitor Counter : 94