الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ایم ای آئی ٹی وائی ا سٹارٹ اپ ہب :ا سٹارٹ اپ مہاکنبھ کے وسیع منظر نامے کے اندر،جدت طرازی کو بااختیار بنانا، ترقی کو فروغ اور کامیابی حاصل کرنا
Posted On:
19 MAR 2024 3:32PM by PIB Delhi
اسٹارٹ اپ مہاکنبھ- 2024 ،ہندوستان کے متحرک اسٹارٹ اپ حیاتیاتی نظام کو ایک چھت کے نیچے متحد کرنے والی ایک بے مثال تقریب کے آغاز کا نشان ہے، جس کی میزبانی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 18سے20مارچ2024 تک کی گئی ۔ ، ’بھارت اختراعات‘ کے شاندار موضوع کے ساتھ، اس کا مقصد،مختلف شعبوں میں اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز، ایکسلریٹروں اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے اختراعات کو متحرک کرنا، نیٹ ورکنگ کی سہولت فراہم کرنا اور ترقی کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
ایونٹ کی سب سے اہم مصروفیت، ایم ای آئی ٹی وائی ا سٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ) اختراعی شوکیس ہے۔ایم ای آئی وائی ٹی پویلین، آج جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے ،کیونکہ 40+ سے زیادہ گراؤنڈ بریکنگ ا سٹارٹ اپس نے اپنی جدید اختراعات کو ظاہر کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھایا اور صنعت کے ماہرین، سرمایہ کاروں اور ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ مشغولیت کے لیے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم بطور خدمت پیش کی، جو قیمتی روابط اور ترقی کے مواقع کو فروغ دیتا ہے۔ شرکاء کو موقع ملا کہ وہ ان ابھرتے ہوئے سٹارٹ اپس کی تخلیقی صلاحیتوں، جابکدستی اور صلاحیت کو خود دریافت کریں، جس سے تقریب کے باہمی تعاون کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔
اسٹارٹ اپ اسپیس کے اندر اہم چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، میٹ وائی اسٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ) کے سی ای او جناب جی وجے نے "ڈیپ ٹیک کی فنڈنگ: ریسرچ بیکڈ اسٹارٹ اپس پر وینچر کیپیٹل کا نقطہ نظر" پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ایسی ہی ایک پینل بحث میں انمول بصیرتیں حاصل کیں۔
ان کی مہارت نے پروجیکٹ کی سرمایہ جاتی فنڈنگ کی پیچیدگیوں کو تلاش کرنے پر روشنی ڈالی، جس میں خاص طور پرعمیق ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی اختراعات پر مبنی اسٹارٹ اپس کے لیے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔
مزید برآں، اسٹارٹ اپس کی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے،ایم ای آئی ٹی وائی ا سٹارٹ اپ ہب نے، تقریب کے ایک حصے کے طور پر ایک اسٹارٹ اپ ماسٹر کلاس کی میزبانی کی۔ یہ ماسٹر کلاس ،اسٹارٹ اپس کو انمول بصیرت، عملی علم، اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جس کا مقصد متحرک اسٹارٹ اپ حیاتیاتی نظام میں ترقی اور کامیابی کو وسعت دینا ہے ۔
ایم ای آئی ٹی وائی ا سٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ) نے ایک خصوصی انکیوبیٹر ماسٹرکلاس کی میزبانی بھی کی، جس میں انکیوبیٹرز اور اسٹارٹ اپس کی کامیابی کے لیے ضروری موضوعات کی ایک وسیع صف کا احاطہ کیا گیا۔ ماسٹرکلاس نے، اہم شعبوں جیسا کہ فنڈ ریزنگ اور سرمایہ کاری کے رجحانات، موثر رہنمائی اور معاونت کی حکمت عملیوں، مضبوط اسٹارٹ اپ ایکو سسٹمز کی تعمیر، اور اسٹارٹ اپ انکیوبیشن میں بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی۔
ایم ای آئی ٹی وائی ا سٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ)کے بارے میں
ایم ای آئی ٹی وائی ا سٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ)، حکومت ہند کی الیکٹرانکس اورمعلوماتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، کی طرف سے ایک پہل ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے شعبے میں صنعت کاری اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔ ایم ایس ایچ، ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں ہندوستان کی قیادت کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگراموں اور اقدامات کے ذریعے اسٹارٹ اپس، انکیوبیٹرز، اور سینٹرز آف ایکسیلنس (سی او ای ایس) کی حمایت کرتا ہے۔
*****
U.No.6239
(ش ح -ا ع - ر ا)
(Release ID: 2015584)
Visitor Counter : 93