وزارت دفاع

قومی شاہراہ 16 پر ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولیات کو کارآمد بنایا گیا

Posted On: 19 MAR 2024 10:06AM by PIB Delhi

 ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا اور نقل و حمل کے طیاروں نے 18 مارچ 2024 کوضلع باپٹلا میں اڈانکی کے قریب قومی شاہراہ 16 پر ہنگامی لینڈنگ کی سہولت (ای ایل ایف)کے آپریشن کو فضائی پٹی پرانجام دیا۔ایس یو-30 اور ہاک جنگجوؤں نے اس کی شروعات کے دوران کامیابی کے ساتھ اوور شوٹ کیے، جبکہ اے این- 32 اور ڈورنیئر ٹرانسپورٹ طیارے اترے اور اس کے بعد پٹی سے ٹیک آف کیا۔ اس کی شروعات  نے سول ایجنسیوں جیسے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، ضلعی انتظامیہ، ریاستی پولیس اور آئی اے ایف کے درمیان پیچیدہ کثیر جہتی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی اور رابطہ کو ظاہر کیاہے۔

اس سے پہلے، اس طرح کی ایکٹیویشن 29 دسمبر 2022 کو کی گئی تھی۔ 4.1 کلومیٹر لمبی اور 33 میٹر چوڑی کنکریٹ کی فضائی پٹی این ایچ اے آئی نے آئی اے ایف کی فراہم کردہ وضاحتوں کے مطابق بنائی ہے۔ جبکہ دیگر ہوائی پٹیاں پہلے ہی ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہی ہیں، آندرا پردیش میں یہ  ای ایل ایف حال ہی میں جزیرہ نما ہندوستان میں کام کر رہی ہے۔

ای ایل ایف ہائی وے کی فضائی پٹیاں ہنگامی حالات کے دوران فضائی کارروائیوں کی لچک کو بڑھاتی ہیں اور دور دراز علاقوں میں انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) آپریشنز کے دوران انمول اثاثہ ہیں۔ آئی اے ایف، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت  (ایم او آر ٹی ایچ) کے ساتھ مل کر مناسب جگہوں پر ای ایل ایف بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع  ح ۔ع ن

(U: 6227)

 



(Release ID: 2015466) Visitor Counter : 49