وزارت دفاع

ایڈمرل آر ایل پریرا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم کی صد سالہ تقریبات (1993-1923)

Posted On: 17 MAR 2024 12:08PM by PIB Delhi

ایڈمرل آر ایل پریرا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم (1923-1993) کی صد سالہ تقریبات کے تسلسل میں، ہندوستانی بحریہ اور سینٹ جوزف اسکول (نارتھ پوائنٹ)، دارجلنگ نے 15 مارچ 2024 کو اسکول کے کیمپس میں مشترکہ طور پر یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا۔ ایڈمرل پریرا، جنہیں پیار سے ’رونی پی‘ کہا جاتا ہے، جو 1979 میں بحریہ کے 9ویں چیف آف دی نیول اسٹاف بنے، 37-1932 کے درمیان اسکول کے طالب علم تھے۔ اسکول نے فٹ بال ٹورنامنٹ اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کرکے ایڈمرل کی یاد منائی۔ اس موقع پر اسکول میں جشن منایا گیا اور بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کے افسران کی ایک ٹیم نے تقریبات میں شرکت کی۔ کمانڈر انوپ تھامس نے ایڈمرل پریرا کی زندگی اور اس دور کے بارے میں بات کی اور کمانڈر گربیر سنگھ نے 800 سے زیادہ طلباء کے اجتماع کو ہندوستان کی سمندری تاریخ اور بحریہ میں کیریئر کے دلچسپ مواقع کا ایک جائزہ فراہم کیا۔ دورہ کرنے والے افسران نے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ہندوستانی بحریہ میں کیریئر کے مواقع کے بارے میں ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر ہندوستانی بحریہ نے اسکول کو ڈھائی لاکھ روپے کا چیک پیش کرتے ہوئے ایڈمرل کی یاد میں ’’رولنگ اسپورٹس ٹرافی‘‘ اور اسکالرشپ بھی قائم کیا۔ دورے پر آئے افسران اور فیکلٹی نے ایڈمرل آر ایل پریرا کی یاد میں ایک درخت بھی لگایا۔ اسکول کے پرنسپل اور ریکٹر فادر اسٹینلے ورگیز نے آنے والے نیول افسران کو اعزاز سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(1)CENTENNIALCELEBRATIONSOFADMIRALRLPEREIRA,PVSM,AVSMNA9N.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(2)CENTENNIALCELEBRATIONSOFADMIRALRLPEREIRA,PVSM,AVSM6Z8A.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(5)CENTENNIALCELEBRATIONSOFADMIRALRLPEREIRA,PVSM,AVSMFDZE.jpeg

*****

ش ح – ق ت

U: 6199



(Release ID: 2015295) Visitor Counter : 53