ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے  مالی سال 24-2023میں مال برداری کے کاروبار، کل آمدنی اور  ٹریک بچھانے میں اب تک کی بہترین کارکردگی درج کرنے کی راہ پر ہے


ہندوستانی ریلوے نے آج مال برداری میں 1500 ملین ٹن کا ہندسہ عبور کر لیا ہے

ہندوستانی ریلوے کی کل آمدنی اب تک 2.40 لاکھ کروڑ روپے ہے

ہندوستانی ریلوے نے جاری مالی سال میں 5100 کلومیٹر ٹریک بچھانے کا ہدف حاصل کرلیا

Posted On: 15 MAR 2024 1:03PM by PIB Delhi

مالی سال 24-2023میں  مال برداری کے کاروبار، کل آمدنی، ٹریک بچھانے کے معاملے میں ہندوستانی ریلوے اپنی تاریخ میں اب تک کی بہترین کارکردگی درج کرنے کے راستے پر ہے۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستانی ریلوے نے آج 15 مارچ 2024 کو 1500 ملین ٹن مال برداری کو عبور کر لیا ہے۔ اس سے پہلے، ہندوستانی ریلوے نے مالی سال 23-2022 میں 1512 ملین ٹن  کی اب تک کی سب سے بہترین مال  کی ڈھلائی کی تھی۔

اس مالی سال24-2023میں  کے دوران ہندوستانی ریلوے کی اب تک کی کل آمدنی 2.40 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ گزشتہ سال 15 مارچ تک کل آمدنی 2.23 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس میں 17000 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ اس مالی سال 24-2023میں ہندوستانی ریلوے کا کل خرچ 2.26 لاکھ کروڑ روپے ہے۔

مالی سال 24-2023 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کی کل تعداد 648 کروڑ ہے۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے اعداد و شمار سے 52 کروڑ  زیادہ ہے۔ گزشتہ سال سفر کرنے والے مسافروں کی کل تعداد 596 کروڑ تھی۔

رواں  مالی سال میں اب تک ہندوستانی ریلوے کی طرف سے 5100 کلومیٹر کا نیا ٹریک بچھایا جا چکا ہے۔ اس مالی سال  میں  اوسط یومیہ ٹریک 14 کلومیٹر فی دن سے زیادہ ہے۔

******

ش ح۔ ع ح

(U: 6146)


(Release ID: 2014925) Visitor Counter : 87