وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی دفاعی برآمدات دو سال میں بڑھ کر چالیس ہزار کروڑ روپے ہو جائے گی: مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 13 MAR 2024 7:30PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج کہا ہے کہ حکومت نے خود اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ ہندوستان کی دفاعی پیداوار اس وقت ایک لاکھ کروڑ روپے کی ہے اور دفاعی برآمدات سولہ ہزار کروڑ روپے کی ہے۔ انہوں ن ے مزید کہا کہ یہ برآمداتی مالیت آئندہ دو برسوں میں بڑھ کر چالیس ہزار کروڑ روپے ہو جائے گی۔

تاہم وزیر موصوف نے کہا کہ جنگ ہر ملک کے لئے تباہ کن ہے اور ہندوستان سے زیادہ اچھی طرح یہ بات اور کون جان سکتا ہے، جسے چا ر مرتبہ جنگ میں دھکیلا جا چکا ہے۔ آ ج نئی دلی میں ایک کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اس بیان کو دوہرایا کہ یہ وقت جنگ کا نہیں، بلکہ تبادلۂ خیال اور مذاکرات کا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اسرائیل نے ایک قوم کی حیثیت سے دشوار حالات جھیلے ہیں اور اس کے باوجود وہ طاقت کی ایک تابناک علامت بن کر ابھرا ہے ، جو اختراع کے میدان کا قائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ہولوکاسٹ کے خوفناک مرحلے سے نکل کر اب اسرائیل ایک ایسا ملک ہے، جو اپنے پیروں پر کھڑا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 2014423) Visitor Counter : 65