سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی  نے پے ٹی ایم فاس ٹیگ  صارفین کو 15 مارچ 2024 سے پہلے دوسرے بینک کے فاس ٹیگ  پر سوئچ کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی

Posted On: 13 MAR 2024 2:16PM by PIB Delhi

بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربے کو یقینی بنانے اور ٹول پلازوں پر کسی پریشانی  سے بچنے کے لیے، این ایچ اے آئی نے پے ٹی ایم فاس ٹیگ صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 15 مارچ 2024 سے پہلے کسی دوسرے بینک سے جاری کردہ نیا فاس ٹیگ خرید لیں۔ اس سے قومی شاہراہوں پر سفر کرتے وقت جرمانہ یا کسی ڈبل فیس چارجز سے بچنے میں مدد ملے گی۔

پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر پابندیوں کے سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، پے ٹی ایم فاس ٹیگس کے صارفین 15 مارچ 2024 کے بعد بیلنس کو ری چارج یا ٹاپ اپ نہیں کر سکیں گے۔ تاہم وہ اپنے موجودہ بیلنس کو مقررہ تاریخ کے علاوہ ٹول ادائیگی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

پے ٹی ایم فاس ٹیگس  سے متعلق مزید سوالات یا مدد کے لیے، صارفین اپنے متعلقہ بینکوں  سے رجوع کرسکتے ہیں یا آئی ایچ ایم سی ایل  کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ عمومی سوالنامہ دیکھ  سکتے ہیں۔ این ایچ اے آئی نے تمام پے ٹی ایم فاس ٹیگ  صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم  پہل کریں۔

*********

(ش ح ۔ ع ح (

U.N. 6043



(Release ID: 2014140) Visitor Counter : 51