وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے بات کی
رہنماؤں نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
رہنماؤں نے آزاد تجارتی معاہدے پر جاری بات چیت میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
12 MAR 2024 8:43PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیراعظم عزت مآب رشی سنک سے ٹیلی فون پر بات کی۔
رہنماؤں نے دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے روڈ میپ 2030 کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سیکورٹی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سمیت دیگرمختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے باہمی طور پر سود مند آزاد تجارتی معاہدے کی جلد تکمیل کی طرف پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور ہولی کے آنے والے تہوار کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔
*****
ش ج۔ ف ا۔ ج ا
U-No.6020
(Release ID: 2014052)
Visitor Counter : 63
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam