سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ-444 پر شوپیاں بائی پاس کی تعمیر کے لیے 224.44 کروڑ روپے مختص کئے
Posted On:
12 MAR 2024 12:43PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ-444 پر شوپیاں بائی پاس کی تعمیر کے لیے 224.44 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جس سے اسے ایک پیووڈ شولڈر کے ساتھ 2 لین کی ہیئت میں تبدیل کیا جائے گا ۔ شوپیاں ضلع میں 8.925 کلومیٹر پر محیط یہ ترقیاتی کام ای پی سی موڈ کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے اندر شوپیاں ضلع کو ایک طرف پلوامہ اور دوسری طرف کولگام سے جوڑنے والایہ منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ یہ جنوبی کشمیر میں بازاروں تک پیداوار کی تیز رفتار نقل و حمل کی سہولت فراہم کر کے سیب کے کاشتکاروں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے تیار ہے، خاص طور پر شوپیاں ضلع میں، جسے ’’وادی کا سیب کا پیالہ‘‘ کہا جاتا ہے۔اس سے پڑنے والے مجموعی اثر میں بہتر کنیکٹیویٹی اور سڑک کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ شامل ہے۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ف ر
U. No.5988
(Release ID: 2013686)