بھارتی چناؤ کمیشن

اعلی انتخابی کمشنر راجیو کمار نے تقریباً 2100 مشاہدین کو انتخابی عمل کو ہموار کرنے، بے ترتیبی سے فورسز، اہلکاروں اور مشینوں کی تعیناتی کو یقینی بنانے، نیز لالچ، زبردستی اور دھمکیوں سے پاک آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی


اعلی انتخابی کمشنر نے لوک سبھا کے آئندہ عام انتخابات اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے عام مشاہدین، پولیس اور اخراجات سے متعلق مشاہدین کو جانکاری فراہم کرنے کے لیے دن بھر جاری رہنے والے اجلاس کا انعقاد کیا

Posted On: 11 MAR 2024 4:39PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے آنے والے عام انتخابات اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تعینات کئے جانے والے مشاہدین کے لیے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا۔

آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران کے ساتھ ساتھ انڈین ریونیو سروس اور چند دیگر مرکزی سروسز کے افسران کے 2150 سے زیادہ سینئر افسران نے اس بریفنگ میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ کا انعقاد وگیان بھون، نئی دہلی میں ہائبرڈ موڈ میں کیا گیا تھا۔ اپنے اپنے متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل آفیسرز کے دفتر سے چند اہلکار ورچوئل طور پر بھی شامل ہوئے۔ آئندہ انتخابات میں تقریباً 900 عام مشاہدین، 450 پولیس مشاہدین اور 800 اخراجات سے متعلق مشاہدین تعینات کیے جا رہے ہیں۔

مشاہدین کو ان کے اہم کردار کی یاد دہانی کراتے ہوئے اعلی انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار نے انہیں ہدایت دی کہ وہ انتخابی عمل کو ہموار بنائیں تاکہ لالچ اور دھمکیوں سے پاک آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔ اعلی چناؤ کمیشنر نے اس بات پر زور دیا کہ کمیشن کے نمائندوں کے طور پر مشاہدین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو پیشہ ورانہ انداز میں رکھیں اور امیدواروں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے لیے قابل رسائی ہوں۔ مشاہدین کو ہدایت دی گئی کہ وہ انتخابی عمل کے میدان میں اپنے طرز عمل میں سخت لیکن شائستہ رہیں۔ انہوں نے مشاہدین سے کہا کہ وہ پولنگ مراکز کا دورہ کریں اور اس کے جغرافیہ سے خود کو واقف کرائیں اور خطرے والے اور حساس علاقوں کا جائزہ لیں۔

جناب کمار نے یہ بھی بتایا کہ کمیشن نے تمام سرکلرز کا ازسر نو مسودہ تیار کیا ہے اور کتابچے، ہینڈ بک کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر قابل رسائی اور پڑھنے کے لئے آسان فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف عہدیداروں کے کرداروں اور کاموں کی بنیاد پر ہینڈ بک اور دستورالعمل تیار کیا گیا ہے، جس کے ساتھ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے، کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے۔

بریفنگ میٹنگ کے دوران تمام مشاہدین کو اہم معلومات سے باخبر کیا گیا تاکہ انہیں کمیشن کے مختلف نئے اقدامات اور ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ بریفنگ اجلاس کے دوران مندرجہ ذیل باتوں پر زور دیا گیا:

  1. مشاہدین کو پورے انتخابی عمل کے دوران جسمانی طور پر اسی پارلیمانی حلقے کی حدود میں محصور رہنے کی ہدایت دی گئی جو انہیں الاٹ کیے گئے ہیں۔ ان کی گاڑی میں جی پی ایس ٹریکنگ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
  2. مشاہدین کو ہدایت دی گئی  کہ وہ اپنے موبائل/لینڈ لائن نمبر/ای میل ایڈریس/قیام کے مقامات وغیرہ کو الیکٹرانک/ پرنٹ میڈیا کے ذریعے سی ای او/ضلع کی ویب سائٹس پر وسیع پیمانے پر عام کریں اور اسے امیدواروں/ تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں میں ڈی ای اوز/ آر اوز کے ذریعے ان کے متعلقہ حلقوں میں مشاہدین کی آمد کے دن نشر کیا جائے۔
  3. مشاہدین سے کہا گیا کہ وہ اپنے فون/ای میل پر ہمیشہ دستیاب رہیں اور امیدواروں/سیاسی جماعتوں/عام لوگوں/الیکشن ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں وغیرہ کی کالز کا جواب دیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی شکایت کو کمیشن سنجیدگی سے دیکھے گا۔
  4. ڈی ای اوز کو چاہیے کہ دیانتدار افراد کو مشاہدین کے ساتھ رابطہ افسر اور سیکورٹی افسر کے طور پر تعینات کریں۔ ان رابطہ افسروں/سیکیورٹی افسران کو غیرجانبداری کو برقرار رکھنے اور دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے بارے میں جانکاری اور حساسیت فراہم کی جائے۔
  5. مشاہدین کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے لازمی فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دیں جیسے کہ فورسز کی تعیناتی، بے ترتیب ہونے کے عمل، سیاسی جماعتوں کی جانب سے سویدھا پورٹل کا استعمال اور تمام امیدواروں/سیاسی جماعتوں کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے عمل میں پوری طرح چوکس اور مطمئن رہیں۔ انہیں پورے انتخابی عمل کے دوران اپنے آرام دہ زون سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔
  6. مشاہدین کو مطلع کیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پولنگ اسٹیشن کے مقامات اور حساس علاقوں کا دورہ کریں۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے بات چیت کریں اور ایسے علاقوں کی کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
  7. مشاہدین کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ امیدواروں/سیاسی جماعتوں کے ڈی ای اوز/آر اوز کی طرف سے بلائے جانے والے اجلاسوں کا مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ ان کی شکایات کو مناسب طریقے سے سنا جاتا ہے اور ان پر عمل کیا جاتا ہے۔ مشاہدین کو ہدایت کی گئی کہ پولنگ کے دن پولنگ کے اوقات کے دوران وہ زیادہ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کریں اور پولنگ اسٹیشنوں کے اندر کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولنگ آزادانہ اور منصفانہ انداز میں ہو رہی ہے۔
  8. مشاہدین کو یہ دیکھنے کے لیے بتایا گیا کہ مرکزی فورسز/ریاستی پولیس کے دستوں کو انصاف کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھا جا رہا ہے اور ان کی تعیناتی بھی کسی سیاسی پارٹیوں/امیدواروں کے حق میں نہیں ہے۔

دن بھر کے بریفنگ سیشنز کے دوران، افسران کو چناؤ بندوبست کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر، ڈی ای سیز اور ای سی آئی کے ڈی جیز نے جامع اور مکمل معلومات فراہم کں۔ انتخابی منصوبہ بندی، مشاہدین کے کردار اور ذمہ داریوں، انتخابی فہرست کے مسائل، ضابطہ اخلاق کا نفاذ، قانونی دفعات، ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی کے انتظام، میڈیا کی مصروفیت اور کمیشن کے اہم ایس وی ای ای پی (سسٹمیٹک ووٹر کی تعلیم اور انتخابی شرکت) پروگرام۔کے تحت ووٹر کی سہولت کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی موضوعاتی پریزنٹیشن پیش کیا گیا۔

انہوں نے مشاہدین کو ووٹروں کی سہولت کے لیے کمیشن کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف آئی ٹی اقدامات اور موبائل ایپلیکیشنز کے ساتھ ساتھ چناؤ میدان میں انتخابی عمل کے موثر اور معقول انتظام سے بھی واقف کرایا۔

مشاہدین کو ای وی ایمس اور وی وی پی اے ٹی  ایس کا عملی مظاہرہ فراہم کیا گیا اور انہیں متعدد تکنیکی حفاظتی خصوصیات، انتظامی پروٹوکولز اور طریقہ کار کے تحفظات کے بارے میں بتایا گیا جو ای وی ایم ایکو سسٹم کو مکمل طور پر محفوظ، مضبوط، قابل بھروسہ، چھیڑ چھاڑ سے پاک اور قابل اعتبار بنانے کے لیے احاطہ کئے ہوئے ہیں۔

مشاہدین کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیے گئے اور جامع دستورالعمل، ہینڈ بک، ہدایات کا مجموعہ، انتخابی انتظام سے متعلق تمام موضوعات پر کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے، ان کے کام کو آسان بنانے کے لیے بتایا گیا۔ کسی بھی ہدایات اور رہنما خطوط تک آسان رسائی کے لیے یہ ای سی آئی کی ویب سائٹ پر ای بک اور تلاش کے قابل فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔

پس منظر

کمیشن عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 20بی اور آئین کے مکمل اختیارات کے تحت مشاہدین کو تعینات کرتا ہے۔ مشاہدین کو شفافیت، غیر جانبداری اور ساکھ جو ہماری جمہوری سیاست کی بنیاد ہے، کے ساتھ انتخابی عمل کے مشاہدے کی اہم اور پختہ ذمہ داری سونپی گئی ہے،

کمیشن اپنے عام مشاہدین، پولیس اور اخراجات کے مشاہدین پر بہت زیادہ اعتماد رکھتا ہے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں ایسے مشاہدین کا کردار کمیشن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ مرکزی مشاہدین نہ صرف آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور سبھی کی شمولیت والے انتخابات کے انعقاد کے آئینی اختیارات کو پورا کرنے میں کمیشن کی مدد کرتے ہیں بلکہ ووٹروں کی بیداری اور انتخابات میں ان کی شرکت کو بھی بڑھاتے ہیں۔ انتخابی مشاہدین کا بنیادی مقصد بہتری کے لیے علاقوں کی نشاندہی کرنا اور ٹھوس اور عملی سفارشات مرتب کرنا ہے۔ یہ مشاہدین کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

*********

ش ح۔ م ع ۔ ج

UNO-5958



(Release ID: 2013519) Visitor Counter : 69